نئے سیٹ اپ میں نظر انداز ہونے پر مولانا فضل الرحمان شدید مایوس ہیں، خواجہ آصف

ہفتہ 31 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ایک نجی ٹیلی ویژن پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اس وقت شدید سیاسی مایوسی کا شکار دکھائی دیتے ہیں، کیونکہ ان کا خیال ہے کہ خیبر پختونخوا کے نئے سیاسی سیٹ اپ کے عمل میں ان کے ساتھ ناانصافی ہوئی اور انہیں اس تمام معاملے سے بالکل باہر رکھا گیا۔

خواجہ آصف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی توقع تھی کہ خیبر پختونخوا میں حکومت کی تبدیلی اور اس سے جڑے سیاسی فائدے کا کچھ نہ کچھ حصہ انہیں بھی ملے گا، لیکن عملاً ایسا نہیں ہوا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ اور صوبے میں سیاسی و حکومتی تبدیلی کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان اپنے سیاسی پتے درست اور مؤثر انداز میں نہیں کھیل سکے۔

یہ بھی پڑھیں:مفتی محمود مرکز پر آپریشن کی مخالفت، اسلحہ طلب کرنے کی مبینہ گفتگو سامنے آگئی

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ مولانا فضل الرحمان ایک انتہائی تجربہ کار سیاستدان ہیں، تاہم اس مخصوص معاملے میں وہ کہیں نہ کہیں الجھن کا شکار ہو گئے اور ان سے سیاسی غلطی سرزد ہوئی۔

وزیر دفاع نے وضاحت کی کہ گزشتہ 15 دن سے ایک ماہ کے دوران مولانا کا رویہ اور خصوصاً اپوزیشن و حکومت کے درمیان مفاہمت کے لیے حکومتی حلقوں سے رابطے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ وہ سمجھ رہے تھے کہ سیاسی محاذ آرائی کا حتمی فائدہ ان کی طرف آئے گا۔ لیکن جب نتائج ان کی توقعات کے برعکس نکلے تو ان کی مایوسی میں مزید اضافہ ہو گیا۔ خواجہ آصف کے مطابق مولانا کی یہ شدید مایوسی قومی اسمبلی میں ان کی حالیہ تقریر اور گفتگو کے انداز سے بھی واضح طور پر جھلک رہی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور جاپان کے تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات: حکومتِ جاپان کا سابق پاکستانی سفیر فرخ اختر عامل کے لیے اعلیٰ ترین سول اعزاز کا اعلان

سری لنکن وفد کا دورہ پاکستان، مشترکہ آثار قدیمہ کی تحقیق پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

صدر آزاد کشمیر سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے وفد کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے اسکواڈز کا اعلان، 22 نومبر کو بڑا مقابلہ

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

جھڈو کے 208 سرکاری اسکولوں میں صرف 270 اساتذہ: خستہ حال جھونپڑوں میں پڑھائی، والدین کا بااختیار انتظامی یونٹ کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا