سام سنگ کا گلیکسی صارفین کو بڑا دھچکا، مشہور ایپ بند کرنے کا اعلان

ہفتہ 31 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

کوریا کی معروف ٹیک جائنٹ کمپنی سام سنگ نے گلیکسی سمارٹ فونز اور ٹیبلٹس پر بلٹ ان نیوز سروس فراہم کرنے والی اپنی مقبول ’سام سنگ نیوز ایپ‘ کو 21 دسمبر 2026 کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سام سنگ نے بھارت اور جنوبی کوریا میں اپنے صارفین کو باضابطہ طور پر مطلع کر دیا ہے کہ یہ سروس 21 دسمبر 2026 کو پاکستانی وقت کے مطابق رات بارہ بجے بند کر دی جائے گی۔

اس حوالے سے 26 اکتوبر کو ان ایپ نوٹیفکیشن کے ذریعے صارفین کو آگاہ کیا گیا تھا، جس میں بتایا گیا کہ بندش کے بعد سام سنگ نیوز کا ویجٹ مزید مواد کی اپ ڈیٹس موصول نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:کیا سام سنگ گلیکسی S27 میں سونی کا کیمرا سینسر لگانے جا رہا ہے؟ نئی لیک سامنے آگئی

کمپنی نے سروس کی بندش سے قبل صارفین کو سختی سے مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے فونز کی ہوم سکرین سے اس ویجٹ کو فوراً ہٹا دیں۔

یاد رہے کہ اپریل 2023 میں ریلیز کی جانے والی سام سنگ نیوز ایپ نے دراصل ’سام سنگ فری‘ کی جگہ لی تھی۔ اس سروس کے ذریعے صارفین کو مختلف پبلشرز سے بریکنگ نیوز، سپورٹس اپ ڈیٹس، مالیاتی معلومات اور ذاتی نوعیت کا مواد باآسانی میسر آتا تھا۔

اس پلیٹ فارم کی مدد سے گلیکسی صارفین اپنی دلچسپی کے مطابق مخصوص موضوعات اور خبروں کے ذرائع کو فالو کرنے کی سہولت سے مستفید ہوتے رہے ہیں۔

سروس کی بندش کے بعد سام سنگ کی جانب سے اس پلیٹ فارم پر جمع کیا گیا تمام ذاتی ڈیٹا، بشمول یوزر پروفائلز اور پرسنلائزیشن کی سیٹنگز، مستقل طور پر حذف کر دیا جائے گا۔

 تاہم قانونی تقاضوں اور ضوابط کے تحت جہاں کہیں بھی لازم ہوگا، کچھ مخصوص معلومات کو عارضی طور پر محفوظ بھی رکھا جا سکتا ہے۔

ممکنہ وجوہات اور متبادل ذرائع

ابھی تک سام سنگ نے اس فیصلے کی باضابطہ وجہ ظاہر نہیں کی ہے، تاہم یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ گلیکسی ہوم سکرینز پر اب ’گوگل ڈسکور‘ کو بطور بنیادی نیوز فیڈ شامل کیا جا سکتا ہے، اگرچہ کمپنی نے اس کی تاحال باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔

مزید پڑھیں:آئی فون کو ٹکر دینے کی تیاری، سام سنگ گلیکسی ایس 27 میں زبردست فیچر متعارف

فی الحال یہ بندش کا نوٹیفکیشن صرف بھارت اور جنوبی کوریا میں رپورٹ ہوا ہے جبکہ بعض دیگر مارکیٹس کے لیے حتمی تاریخ کا اعلان ہونا باقی ہے۔

جو صارفین خبروں کے متبادل ذرائع کی تلاش میں ہیں، وہ ذاتی نوعیت کی خبروں کے لیے ’گوگل نیوز‘ اور ’گوگل ڈسکور‘ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور جاپان کے تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات: حکومتِ جاپان کا سابق پاکستانی سفیر فرخ اختر عامل کے لیے اعلیٰ ترین سول اعزاز کا اعلان

سری لنکن وفد کا دورہ پاکستان، مشترکہ آثار قدیمہ کی تحقیق پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

صدر آزاد کشمیر سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے وفد کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے اسکواڈز کا اعلان، 22 نومبر کو بڑا مقابلہ

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

جھڈو کے 208 سرکاری اسکولوں میں صرف 270 اساتذہ: خستہ حال جھونپڑوں میں پڑھائی، والدین کا بااختیار انتظامی یونٹ کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا