’ملک پر مسلّط گروہ کو عید تک کا احساس نہیں‘، رانا اورنگزیب کی گرفتاری پر عمران خان کا ردعمل

جمعرات 29 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ فسطائیوں کے ملک پر مسلّط گروہ کو عید تک کا احساس نہیں۔ لہٰذا کل رات انہوں نےہمارے ٹکٹ ہولڈر رانا اورنگزیب کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ اپنے اہلِ خانہ سے ملنے جارہے تھے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کیا۔ عمران خان نے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ جبر و دہشت کے اس راج کا بنیادی مقصد لوگوں کو ڈرا دھمکا کر تحریک انصاف سے دور کرنا ہے تاکہ دھاندلی زدہ انتخابات کے ذریعے مجرموں کے اس گروہ کو پھر سے قوم پر مسلّط کیا جاسکے۔

چیئرمین تحریک اںصاف نے کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقدّر ناکامی ہے اور اسے خاک ہی میں ملنا ہے کیونکہ ہم بھیڑ بکریاں یا جانوروں کا ایک ریوڑ نہیں بلکہ (جیتے جاگتے باشعور) انسان ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘