امریکا ایران جنگ مہنگائی کی وجہ، تنازع ختم ہوتے ہی ملک خوشحالی کی جانب بڑھے گا، رانا ثنااللہ

ہفتہ 31 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی ذمہ داری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی جانب سے مہنگائی کی شکایات بجا ہیں، تاہم موجودہ صورتحال میں حکومت کا نہیں بلکہ ٹرمپ کا قصور ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.5 فیصد اور مہنگائی 9.9 فیصد رہنے کا امکان

فیصل آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کا آغاز ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا، جبکہ ایران نے بھی پوری قوت سے جواب دیا۔ پاکستان نے دونوں ممالک سے جنگ ختم کرنے کی درخواست کی اور جنگ بندی کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ رکوانے کی کوششوں سے عالمی سطح پر پاکستان کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سلسلے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی اہم کردار ادا کیا اور جنگ روکنے کے لیے کوششیں کیں۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ ختم ہونے سے پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر ہوگی اور ملک خوشحالی کی جانب بڑھے گا۔ ان کے مطابق جنگ کے خاتمے کے بعد پیٹرول کی قیمتوں میں بھی کمی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث قطر سے گیس کی فراہمی معطل ہے، تاہم پاکستان نے قطر کے ساتھ معاہدے کے تحت گیس حاصل کی ہے۔

خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا کہ صوبے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے برسوں نہیں بلکہ چند ہفتے درکار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں انسداد دہشتگردی کے محکمے نے دہشت گردی کو جڑ سے ختم کر دیا ہے اور اب صوبے میں دہشت گردی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

رانا ثنا اللہ نے ماضی کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے ہر دوسرے یا تیسرے روز جرائم کی وارداتوں کی اطلاعات سامنے آتی تھیں۔ ڈکیتی کے دوران قتل اور خواتین کی عزت لوٹنے جیسے واقعات بھی پیش آتے تھے۔

مزید پڑھیں: امریکا ایران جنگ بندی معاہدہ، ’پاکستان نے ثابت کر دیا کہ وہ امن کا سفیر ہے‘

انہوں نے کہا کہ معاشرے کو ایسے ناسوروں سے پاک کرنا انتہائی ضروری ہے۔ عام آدمی کو آج بھی انصاف کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ امن قائم کرنا اور شہریوں کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور جاپان کے تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات: حکومتِ جاپان کا سابق پاکستانی سفیر فرخ اختر عامل کے لیے اعلیٰ ترین سول اعزاز کا اعلان

سری لنکن وفد کا دورہ پاکستان، مشترکہ آثار قدیمہ کی تحقیق پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

صدر آزاد کشمیر سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے وفد کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے اسکواڈز کا اعلان، 22 نومبر کو بڑا مقابلہ

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

جھڈو کے 208 سرکاری اسکولوں میں صرف 270 اساتذہ: خستہ حال جھونپڑوں میں پڑھائی، والدین کا بااختیار انتظامی یونٹ کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا