فلمی کردار ’تھنگ‘ کی طرح چلنے والا روبوٹک ہاتھ تیار، سوئس محققین کا نیا تجربہ

اتوار 1 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہارر فلموں میں نظر آنے والا ایسا ہاتھ تو شاید آپ نے دیکھا ہو جو جسم سے الگ ہوکر خود چلتا پھرتا ہے، لیکن سوئٹزرلینڈ کے محققین نے اب ایسا ہی ایک روبوٹک ہاتھ تیار کرلیا ہے جو اپنی انگلیوں کے سہارے چل سکتا ہے، گرنے کے بعد خود کو سنبھال سکتا ہے اور یہاں تک کہ کمپیوٹر کی بورڈ بھی استعمال کرسکتا ہے۔

سوئٹزرلینڈ کے معروف ادارے ای ٹی ایچ زیورخ کی سافٹ روبوٹکس لیب کے محققین نے اس روبوٹک ہاتھ کی ویڈیوز اور تحقیق کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ اس کی حرکت دیکھ کر مشہور ہالی وڈ فلم ’دی ایڈمز فیملی‘ کا خودمختار ہاتھ ’تھنگ‘ یاد آتا ہے، جو انگلیوں کے بل چلتا اور مختلف کام انجام دیتا تھا۔

تحقیق میں شامل ڈاکٹریٹ کے طالب علم امیرحسین کاظمی پور کے مطابق روبوٹک ہاتھ کو خود سے چلنے کے قابل بنانا آسان کام نہیں، کیونکہ اس کی تمام انگلیاں ایک جیسی نہیں ہوتیں۔ اسے چلنے کے دوران توازن برقرار رکھنے اور انگلیوں کی حرکت میں ہم آہنگی پیدا کرنے کی تربیت دینا پڑتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پلک جھپکتے ہی روبک کیوب حل کرنیوالے روبوٹ نے عالمی ریکارڈ بنا دیا

محققین نے یہ کام مشین لرننگ کی مدد سے کیا۔ روبوٹ کو ہر حرکت الگ سے پروگرام کرنے کے بجائے کمپیوٹر میں بنائے گئے ماحول میں چلنے کی مشق کرائی گئی۔ اس دوران اس نے خود سیکھا کہ اپنے مقصد تک پہنچنے اور توازن برقرار رکھنے کے لیے انگلیوں کو کس طرح حرکت دینا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کی جاری کردہ ویڈیو میں روبوٹک ہاتھ کو مختلف سطحوں پر چلتے، گرنے کے بعد دوبارہ اٹھتے، چیزوں کو دھکیلتے اور کمپیوٹر کی بورڈ استعمال کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ای ٹی ایچ زیورخ کے اسسٹنٹ پروفیسر رابرٹ کاٹش مین کے مطابق یہ تجربہ صرف ایک ہاتھ کو چلانے تک محدود نہیں بلکہ اس کا مقصد ایسے روبوٹس تیار کرنا ہے جو بدلتے حالات کے مطابق اپنے جسم کو نئے طریقوں سے استعمال کرسکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑے روبوٹ ایسی جگہوں پر کام آسکتے ہیں جہاں زیادہ گنجائش ہو، جبکہ چھوٹے روبوٹک ہاتھ تنگ اور محدود مقامات، مثلاً آفات کے دوران ملبے میں موجود جگہوں تک پہنچنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

محققین کے مطابق اس ٹیکنالوجی سے مستقبل میں ایسے روبوٹس کی تیاری کی راہ ہموار ہوسکتی ہے جو مختلف ماحول میں اپنی جسمانی ساخت کے مطابق نئے طریقے اختیار کرکے کام انجام دے سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور جاپان کے تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات: حکومتِ جاپان کا سابق پاکستانی سفیر فرخ اختر عامل کے لیے اعلیٰ ترین سول اعزاز کا اعلان

سری لنکن وفد کا دورہ پاکستان، مشترکہ آثار قدیمہ کی تحقیق پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

صدر آزاد کشمیر سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے وفد کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے اسکواڈز کا اعلان، 22 نومبر کو بڑا مقابلہ

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

جھڈو کے 208 سرکاری اسکولوں میں صرف 270 اساتذہ: خستہ حال جھونپڑوں میں پڑھائی، والدین کا بااختیار انتظامی یونٹ کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا