پلک جھپکتے ہی روبک کیوب حل کرنیوالے روبوٹ نے عالمی ریکارڈ بنا دیا

جمعرات 15 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پرڈیو یونیورسٹی کے طلبہ نے ایک ایسا روبوٹ بنایا ہے جو اعشاریہ 103 سیکنڈ میں ایک روبک کیوب حل کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روبکس کیوب کیا ہے اور کہاں سے آیا؟

طلبہ کی ٹیم نے اس ربورٹ کو ’ Purdubik’s Cube ‘ کا نام دیا ہے۔ اس ٹیم میں شامل ایک طالبعلم ’ پیٹروہے‘ کے مطابق ایک انسانی پلک جھپکنے میں تقریباً 200 سے 300 ملی سیکنڈ کا وقت لگتا ہے۔ لہٰذا اس سے پہلے کہ آپ کو یہ احساس ہو کہ یہ ربورٹ حرکت کر رہا ہے، یہ روبک کیوب کو حل کر لیتا ہے۔

یاد رہے کہ پچھلا ریکارڈ اعشاریہ 305 سیکنڈز یا  305 ملی سیکنڈ تھا، جو 2024 میں مٹسوبشی الیکٹرک کارپوریشن کے کمپوننٹ پروڈکشن انجینئرنگ سینٹر کے ذریعہ بنائے گئے روبوٹ نے قائم کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp