چاند پر جوہری ری ایکٹر لگانے کی دوڑ، امریکا، روس اور چین آمنے سامنے

اتوار 1 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا، روس اور چین کے درمیان چاند پر جوہری ری ایکٹر نصب کرنے کی دوڑ تیز ہو گئی ہے۔ امریکی خلائی ادارے ناسا نے رواں سال جنوری میں اعلان کیا تھا کہ وہ 2030 کے اختتام تک چاند کی سطح پر جوہری ری ایکٹر تیار کرنے کا ہدف رکھتا ہے، جبکہ روس اور چین مشترکہ طور پر 2036 تک ایسا ہی منصوبہ مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ ان ری ایکٹرز سے چاند پر انسانی رہائش کے مراکز، سائنسی تحقیق اور معدنیات کی کان کنی کے لیے بجلی فراہم کی جائے گی۔

امریکی منصوبے کے تحت ’ لُونر ری ایکٹر ون‘(Lunar Reactor 1) تقریباً 20 کلوواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھے گا اور بغیر مرمت کے پانچ سال تک کام کر سکے گا۔ دوسری جانب روس کا تیار کردہ ’ سیلینا‘(Selena) ری ایکٹر 10 کلوواٹ بجلی پیدا کرے گا اور ایک دہائی تک دیکھ بھال کے بغیر چلنے کی صلاحیت رکھے گا۔ اس کا وزن تقریباً 1100 سے 1300 کلوگرام متوقع ہے۔ سائنس دانوں کے مطابق ان ری ایکٹرز سے چاند کے جنوبی قطب کے قریب موجود برفیلے ذخائر سے پانی حاصل کرنے میں مدد ملے گی، جسے پینے، آکسیجن اور راکٹ ایندھن کی تیاری کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔ شمسی توانائی محدود ہونے کے باعث جوہری توانائی کو زیادہ مؤثر متبادل سمجھا جا رہا ہے، کیونکہ چاند کے کسی ایک مقام پر تقریباً دو ہفتے مسلسل رات رہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے جاپان کا مریخ کے چاند سے نمونے لانے کے لیے تاریخی خلائی مشن روانہ

اس منصوبے کی ایک بڑی وجہ خلائی میدان میں عالمی طاقتوں کے درمیان بڑھتا ہوا جغرافیائی اور عسکری مقابلہ بھی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دسمبر 2025 میں ایک انتظامی حکم کے ذریعے ناسا کو 2030 تک قمری جوہری ری ایکٹر کی تیاری اور لانچ کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ بھی چاند پر اپنے مشترکہ منصوبوں کا اعلان کر چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اصل چیلنج صرف ری ایکٹر کی تیاری نہیں بلکہ اسے محفوظ طریقے سے چاند پر اتارنا، وہاں نصب کرنا اور طویل عرصے تک فعال رکھنا ہے۔ ماضی میں سوویت یونین کے 1978 میں تباہ ہونے والے جوہری سیٹلائٹ کوسموس 954 سے کینیڈا کے تقریباً ایک لاکھ 24 ہزار مربع کلومیٹر علاقے میں تابکار مواد پھیل گیا تھا، جس کی صفائی پر بھاری اخراجات اٹھانا پڑے تھے۔

یہ بھی پڑھیے چاند کی مٹی میں چھپا مقناطیسی راز، سائنس دانوں کی حیران کن دریافت

قانونی طور پر 1967 کا بین الاقوامی معاہدہ کسی بھی ملک کو چاند یا اس کے کسی حصے پر ملکیت کا دعویٰ کرنے کی اجازت نہیں دیتا، تاہم وہاں بھیجے گئے آلات متعلقہ ملک کی ملکیت رہتے ہیں۔ معاہدے کے تحت خلائی سرگرمیوں کو پُرامن مقاصد تک محدود رکھنے اور نقصان دہ آلودگی سے بچنے کی شرائط بھی موجود ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چاند پر پانی کے ذخائر کے قریب ری ایکٹر نصب کرنے والا ملک عملی طور پر اپنے گرد حفاظتی زون قائم کر سکتا ہے، جس سے دوسرے ممالک کی وہاں رسائی متاثر ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ کسی حادثے کی صورت میں ذمہ داری کا تعین بھی ایک اہم قانونی مسئلہ بن سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سری لنکن وفد کا دورہ پاکستان، مشترکہ آثار قدیمہ کی تحقیق پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

صدر آزاد کشمیر سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے وفد کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے اسکواڈز کا اعلان، 22 نومبر کو بڑا مقابلہ

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

جھڈو کے 208 سرکاری اسکولوں میں صرف 270 اساتذہ: خستہ حال جھونپڑوں میں پڑھائی، والدین کا بااختیار انتظامی یونٹ کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا