اسلام آباد میں آج سہ پہر ٹریفک کے لیے متبادل راستوں کا اعلان

اتوار 1 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غیر ملکی وفد کی آمدورفت کے باعث آج یکم نومبر کو سہ پہر 3 سے شام 6 بجے تک سری نگر ہائی وے سمیت اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک ڈائیورژنز ہوں گی۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے اور سفر کے لیے 20 سے 25 منٹ اضافی وقت لے کر نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق اولڈ ٹول پلازہ سے سری نگر ہائی وے پر سرینا چوک تک مختلف مقامات پر ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا جائے گا۔

سری نگر ہائی وے کی ٹریفک کو سہروردی روڈ اور جی ایٹ کی سروس روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ جی نائن، زیرو پوائنٹ اور فیض آباد کی جانب جانے والی ٹریفک فیصل ایونیو سے گزرے گی۔ نائنتھ ایونیو کی ٹریفک کے لیے سروس روڈ ایسٹ متبادل راستہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ’گڈ سٹیزن‘ اسٹیکر کیا ہے؟

کورال سے اسلام آباد آنے والے شہری پرانا ایئرپورٹ، راول روڈ، مری روڈ، آئی جے پی روڈ اور فقیر ایپی روڈ استعمال کریں۔ کورال ایکسپریس وے، مری روڈ یا کلب روڈ بند ہونے کی صورت میں لہتراڑ روڈ اور پارک روڈ سے سفر کیا جا سکے گا۔

اسلام آباد سے باہر جانے والے شہریوں کو جناح ایونیو اور مارگلہ روڈ استعمال کرنے جبکہ بہارہ کہو سے اسلام آباد آنے والوں کو بنی گالا اور پارک روڈ کا راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان نے کہا ہے کہ ڈائیورژنز کے دوران شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھنے کا امکان ہے، اس لیے شہری اضافی وقت لے کر سفر کریں۔ ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی رہنمائی اور سہولت کے لیے سڑکوں پر موجود ہوں گے۔

شہری مزید معلومات کے لیے ایف ایم 92.4 سن سکتے ہیں یا اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا صفحات سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور جاپان کے تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات: حکومتِ جاپان کا سابق پاکستانی سفیر فرخ اختر عامل کے لیے اعلیٰ ترین سول اعزاز کا اعلان

سری لنکن وفد کا دورہ پاکستان، مشترکہ آثار قدیمہ کی تحقیق پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

صدر آزاد کشمیر سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے وفد کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے اسکواڈز کا اعلان، 22 نومبر کو بڑا مقابلہ

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

جھڈو کے 208 سرکاری اسکولوں میں صرف 270 اساتذہ: خستہ حال جھونپڑوں میں پڑھائی، والدین کا بااختیار انتظامی یونٹ کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا