امن و ترقی کے لیے باہمی اختلافات بھلا کر متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے، گورنر خیبر پختونخوا

اتوار 1 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا ہے کہ سیاسی یا ذاتی اختلافات اپنی جگہ، لیکن صوبے میں پائیدار امن اور ترقی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔ پشاور میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ خیبر پختونخوا کا روشن مستقبل اور امن کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔

تقریب کے دوران گورنر کا کہنا تھا کہ اس صوبے کے عوام، بشمول معصوم اسکول کے بچوں اور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں اور بڑی تعداد میں شہادتیں پیش کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی نوجوان نسل اور بچوں کو ایک محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کریں۔

یہ بھی پڑھیے 13 سال کی تباہی دنوں میں ٹھیک نہیں کرسکتا، اسکول انکوائری رپورٹ پر جلد کارروائی ہوگی، فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ دہشتگردی کی لہر نے صوبے کے ہر طبقے کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم مل کر کام کریں تاکہ خیبر پختونخوا کو دوبارہ امن کا گہوارہ بنایا جا سکے اور دنیا کے سامنے صوبے کا ایک مثبت اور بہترین سافٹ امیج پیش کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور جاپان کے تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات: حکومتِ جاپان کا سابق پاکستانی سفیر فرخ اختر عامل کے لیے اعلیٰ ترین سول اعزاز کا اعلان

سری لنکن وفد کا دورہ پاکستان، مشترکہ آثار قدیمہ کی تحقیق پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

صدر آزاد کشمیر سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے وفد کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے اسکواڈز کا اعلان، 22 نومبر کو بڑا مقابلہ

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

جھڈو کے 208 سرکاری اسکولوں میں صرف 270 اساتذہ: خستہ حال جھونپڑوں میں پڑھائی، والدین کا بااختیار انتظامی یونٹ کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا