پرویز خٹک کا بی آر ٹی پر کرپشن الزامات مسترد کرنے کا اعلان، قانونی کارروائی کی دھمکی

اتوار 1 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے وزیراعظم شہباز شریف کے بی آر ٹی پشاور سے متعلق بیان کو حقائق کے برعکس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے پر کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہیں اور وہ اس حوالے سے قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

میڈیا کو جاری کیے گئے ایک بیان میں پرویز خٹک نے کہا کہ وہ بی آر ٹی پشاور کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی اٹھائیں گے۔ ان کے مطابق منصوبے میں کرپشن کا کوئی معاملہ نہیں تھا، بلکہ نیب کے اعتراضات تکنیکی ڈیزائن سے متعلق تھے، جنہیں دور کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی افغانستان اور طالبان کی تابعداری اور حمایت کرنا چاہتی تھی، صوبے میں حکومت کی تبدیلی کی ذمے دار وہ خود ہے، پرویز خٹک

سابق وزیراعلیٰ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے سے متعلق نیب میں بھی معاملہ ختم ہو چکا ہے، جبکہ پشاور ہائیکورٹ میں بھی کیس ختم ہو چکا ہے اور منصوبے کو شفاف قرار دیا گیا تھا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا بی آر ٹی سے متعلق بیان حقائق کے برعکس ہے اور وہ اس معاملے پر وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اپنا مؤقف پیش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس کے باوجود کسی نے بی آر ٹی پشاور کے حوالے سے کرپشن کے الزامات عائد کیے تو وہ متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور جاپان کے تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات: حکومتِ جاپان کا سابق پاکستانی سفیر فرخ اختر عامل کے لیے اعلیٰ ترین سول اعزاز کا اعلان

سری لنکن وفد کا دورہ پاکستان، مشترکہ آثار قدیمہ کی تحقیق پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

صدر آزاد کشمیر سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے وفد کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے اسکواڈز کا اعلان، 22 نومبر کو بڑا مقابلہ

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

جھڈو کے 208 سرکاری اسکولوں میں صرف 270 اساتذہ: خستہ حال جھونپڑوں میں پڑھائی، والدین کا بااختیار انتظامی یونٹ کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا