امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 10 منٹ میں ایرانی ایٹمی تنصیبات تباہ کرنے کی دھمکی دے دی

اتوار 1 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی بقایا ایٹمی تنصیبات کو 10 منٹ میں نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے ’ہمیں ابھی بھی ایک یا 2 سائٹس کا تدارک کرنا ہے، ہمارے پاس منصوبہ موجود ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مار آ لاگو اسٹیٹ فلوریڈا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن جاری سفارتی مذاکرات کے باوجود ایران کی باقی ماندہ مشتبہ ایٹمی تنصیبات پر 10 منٹ میں حملہ کر سکتا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوجی کارروائیوں نے ایرانی مسلح افواج اور ایٹمی انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور اب صرف ایک یا 2  سائٹس باقی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا خارگ جزیرہ تباہ کرنے کا دعویٰ، لارک پر حملے کے بعد ایران امریکا کشیدگی بڑھ گئی

ٹرمپ نے کہا کہ ’ہمیں ابھی بھی ایک یا 2 سائٹس کا تدارک کرنا ہے، لیکن ہم وہ 10 منٹ میں کر سکتے ہیں، سو ہمارے پاس اس کا منصوبہ موجود ہے‘۔

انہوں نے پِک ایکس ماؤنٹین کی مشتبہ ایٹمی تنصیب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کو اس کا تدارک کرنا ہوگا اور ہم یہ سب بہت جلدی کر سکتے ہیں‘۔

مذاکرات پر عدم اعتماد اور التوا

ٹرمپ نے یہ باتیں واشنگٹن اور تہران کے درمیان قطر کی ثالثی میں جاری مذاکرات کی ٹائم لائن کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر کہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو معاہدہ کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے، کیونکہ امریکی فوجی آپریشنز نے ایران کی نیوی، ایئر فورس، ایئر ڈیفنس، ملٹری آلات اور ایٹمی بنیادی ڈھانچے کے بڑے حصے کو تباہ کر دیا ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا واشنگٹن اس ہفتے کے شروع میں ہی ایران کے خلاف فوجی کارروائی دوبارہ شروع کر سکتا ہے، تو ٹرمپ نے براہ راست جواب دینے سے گریز کیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ ’آپ اتنا احمقانہ سوال کیوں پوچھ رہے ہیں؟‘ اور مزید کہا کہ ’میں آپ کو یہ نہیں بتا سکتا‘۔

ایٹمی ہتھیاروں پر امریکی موقف

ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران کو کبھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’ایران کے پاس کبھی ایٹمی ہتھیار نہیں ہوں گے، وہ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، ہم اس کے بارے میں معلوم کر لیں گے‘۔

تہران کی قابل اعتمادی پر شک کا اظہار کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں لیکن وہ بہت زیادہ قابل اعتماد نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:ایران امریکا کشیدگی پھر شدت اختیار کرگئی، کیا مشرق وسطیٰ ایک بڑی جنگ کے دہانے پر ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ ’میں آپ کو بتاؤں گا، وہ معاہدہ کرتے ہیں اور پھر پیچھے ہٹ جاتے ہیں، وہ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، ہم دیکھیں گے کہ وہ معاہدہ کرتے ہیں یا نہیں‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور جاپان کے تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات: حکومتِ جاپان کا سابق پاکستانی سفیر فرخ اختر عامل کے لیے اعلیٰ ترین سول اعزاز کا اعلان

سری لنکن وفد کا دورہ پاکستان، مشترکہ آثار قدیمہ کی تحقیق پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

صدر آزاد کشمیر سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے وفد کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے اسکواڈز کا اعلان، 22 نومبر کو بڑا مقابلہ

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

جھڈو کے 208 سرکاری اسکولوں میں صرف 270 اساتذہ: خستہ حال جھونپڑوں میں پڑھائی، والدین کا بااختیار انتظامی یونٹ کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا