ایم ایل ایس میں میسی کا جادو برقرار، مسلسل دوسری بار گولڈن بوٹ جیتنے کا سنہری موقع

پیر 2 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی 39 برس کی عمر میں بھی اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور اب وہ میجر لیگ سوکر (ایم ایل ایس) میں ایک اور تاریخ ساز اعزاز اپنے نام کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

لیونل میسی نے اتوار کو نیو انگلینڈ ریوولوشن کے خلاف اہم مقابلے میں آخری لمحات میں شاندار گول کرکے اپنی ٹیم انٹر میامی کو 1-2 سے فتح دلادی، اس کامیابی کے ساتھ انٹر میامی ایسٹرن کانفرنس میں 59 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  39 برس کی عمر میں بھی لیونل میسی کی پھرتی برقرار، 4 منٹ میں 2 گول داغ کر ٹیم کو فتح دلوادی

میچ میں نیو انگلینڈ نے 53ویں منٹ میں ڈینیئل گازداغ کے گول کی بدولت برتری حاصل کی، تاہم میسی اور ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مقابلے کا نقشہ بدل دیا۔

69ویں منٹ میں ٹیلاسکو سیگوویا کی عمدہ موو کے بعد جرمن بیرٹرامے نے ہیڈر کے ذریعے گیند جال میں پہنچا کر مقابلہ برابر کردیا۔

اس کے بعد 83ویں منٹ میں میسی نے اپنی انفرادی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کھلاڑیوں کو چکمہ دیتے ہوئے بائیں پاؤں سے خوبصورت شاٹ لگا کر فیصلہ کن گول اسکور کیا۔

اس گول کے ساتھ میسی کے رواں سیزن میں لیگ گولز کی تعداد 26 ہوگئی ہے اور وہ گولڈن بوٹ کی دوڑ میں ایف سی ڈلاس کے پیٹار موسا سے چار گول آگے ہیں، جنہوں نے 22 گول کیے ہیں۔

ایم ایل ایس میں گولڈن بوٹ کا اعزاز 2005 سے گولز کی تعداد کی بنیاد پر دیا جارہا ہے، تاہم اس فارمیٹ کے متعارف ہونے کے بعد سے اب تک کوئی کھلاڑی مسلسل 2 مرتبہ یہ اعزاز حاصل نہیں کرسکا۔

مزید پڑھیں: لیونل میسی نے والد کو الوداع کہہ دیا، ساتھی کھلاڑی بھی تعزیتی اجتماع میں شریک

میسی نے 2025 میں 28 میچز کے دوران 29 گول کرکے پہلی مرتبہ گولڈن بوٹ جیتا تھا اور انٹر میامی کے پہلے کھلاڑی بنے تھے جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا۔ انہوں نے اسی سیزن میں 19 اسسٹ بھی کیے تھے۔

اگرچہ کرس وونڈولووسکی اور بریڈلی رائٹ فلپس سمیت متعدد کھلاڑی مختلف سیزنز میں 2 مرتبہ گولڈن بوٹ جیت چکے ہیں، تاہم کوئی بھی مسلسل 2 سال یہ اعزاز حاصل نہیں کرسکا۔

میسی اس سے قبل 2024 اور 2025 میں مسلسل 2 مرتبہ ایم ایل ایس کے موسٹ ویلیوایبل پلیئر (ایم وی پی) کا اعزاز حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن چکے ہیں۔

گولڈن بوٹ کا فیصلہ صرف ریگولر سیزن میں کیے گئے گولز کی بنیاد پر ہوتا ہے، پلے آف مرحلے کے گولز اس میں شمار نہیں کیے جاتے، انٹر میامی کو ریگولر سیزن کا اپنا آخری میچ 7 نومبر کو شارلٹ ایف سی کے خلاف کھیلنا ہے، جہاں میسی کے پاس اپنے گولز کی تعداد میں مزید اضافہ کرنے کا موقع ہوگا۔

26 گولز اور 4 گولز کی برتری کے ساتھ میسی اس وقت گولڈن بوٹ کے حصول کے لیے مضبوط پوزیشن میں ہیں، 39 برس کی عمر میں بھی ان کی کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے کہ فٹبال کی دنیا میں ان کا جادو تاحال برقرار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور جاپان کے تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات: حکومتِ جاپان کا سابق پاکستانی سفیر فرخ اختر عامل کے لیے اعلیٰ ترین سول اعزاز کا اعلان

سری لنکن وفد کا دورہ پاکستان، مشترکہ آثار قدیمہ کی تحقیق پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

صدر آزاد کشمیر سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے وفد کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے اسکواڈز کا اعلان، 22 نومبر کو بڑا مقابلہ

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

جھڈو کے 208 سرکاری اسکولوں میں صرف 270 اساتذہ: خستہ حال جھونپڑوں میں پڑھائی، والدین کا بااختیار انتظامی یونٹ کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا