پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے قانونی فریم ورک قائم کردیا، وزیر خزانہ

پیر 2 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے ورچوئل اثاثوں کے لیے قانونی اور زیرِ نگرانی مالیاتی نظام کی جانب اہم پیشرفت کی ہے، ملک کو ایسی مالیاتی جدت درکار ہے جو کاروباری لاگت کم کرنے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ افراد کو باضابطہ معیشت کا حصہ بنائے۔

مزید پڑھیں:نجی شعبے کو ملکی معیشت کی قیادت کا موقع دینا ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کی تقریب سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کا معاشی سفر استحکام سے پائیدار ترقی کی جانب جاری ہے، اس مقصد کے لیے مالیاتی نظم و ضبط، برآمدات میں اضافے اور نجی سرمایہ کاری کا فروغ ناگزیر ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل اثاثوں کو مالیاتی نظام میں جگہ حقیقی معاشی فوائد اور کاروبار میں آسانی کی بنیاد پر ملنی چاہیے۔ ریگولیٹری نظام میں مختلف اقسام کے ڈیجیٹل اثاثوں اور ان سے متعلق معاشی سرگرمیوں کو الگ الگ مدنظر رکھنا ہوگا۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ ورچوئل اثاثہ جات ایکٹ 2026 کے تحت پاکستان میں قانونی فریم ورک قائم کیا گیا ہے، جبکہ پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (پی وی اے آر اے) ورچوئل اثاثہ خدمات فراہم کرنے والوں کی لائسنسنگ اور نگرانی کی ذمہ دار ہے۔

مزید پڑھیں:سرکاری و نجی شعبے کی مضبوط شراکت داری معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

انہوں نے کہا کہ بینک فار انٹرنیشنل سیٹلمنٹس کا منصوبہ ’اگورا‘ ٹوکنائزڈ بینک ڈپازٹس کے ذریعے سرحد پار ادائیگیوں کے امکانات کا جائزہ لے رہا ہے، جس میں مرکزی بینک کے ذخائر کے استعمال کو بھی زیرِ غور لایا جارہا ہے۔

محمد اورنگزیب کے مطابق بلاک چین نیٹ ورکس پر ادارہ جاتی صارفین کے لیے ڈپازٹ ٹوکنز کا استعمال ڈیجیٹل مالیاتی جدت کی عملی مثال ہے۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ساتھ رقوم کا تحفظ اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے میں بینکوں کا کردار انتہائی اہم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور جاپان کے تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات: حکومتِ جاپان کا سابق پاکستانی سفیر فرخ اختر عامل کے لیے اعلیٰ ترین سول اعزاز کا اعلان

سری لنکن وفد کا دورہ پاکستان، مشترکہ آثار قدیمہ کی تحقیق پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

صدر آزاد کشمیر سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے وفد کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے اسکواڈز کا اعلان، 22 نومبر کو بڑا مقابلہ

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

جھڈو کے 208 سرکاری اسکولوں میں صرف 270 اساتذہ: خستہ حال جھونپڑوں میں پڑھائی، والدین کا بااختیار انتظامی یونٹ کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا