ترقی پذیر ممالک کے مسائل کا حل پرانے عالمی مالیاتی نظام میں ممکن نہیں، مصدق ملک

پیر 2 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کے مسائل کا حل پرانے عالمی مالیاتی نظام میں ممکن نہیں، موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر بھی ترقی پذیر ممالک ہو رہے ہیں، اس لیے ایک نئے اور منصفانہ عالمی مالیاتی نظام کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں ایس ڈی پی آئی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ موجودہ مالیاتی نظام ترقی پذیر ممالک کی ضروریات پوری نہیں کر رہا، غریب ممالک پر قرضوں کا ناجائز بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔ ترقی پذیر ممالک کو مساوی مواقع دینا ہوں گے اور عالمی مالیاتی نظام میں اصلاحات ناگزیر ہوچکی ہیں۔

مزید پڑھیں:موسمیاتی تبدیلی کے اثرات قدرتی آفت نہیں بلکہ ہماری پالیسیوں کا نتیجہ ہیں، وفاقی وزیر مصدق ملک

وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی بینک اور آئی ایم ایف کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ موسمیاتی تبدیلی اور شدید موسمی حالات کے اثرات کو قومی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے کر متاثرین کی بحالی کے فیصلے کیے جائیں گے۔ نقصانات کے ازالے، نئے گھروں کی تعمیر اور متاثرین کی معاشی بحالی کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ ماحولیاتی تحقیق میں جامعات کی شمولیت اور ان کی ذمہ داری کو یقینی بنانا ترجیحات میں شامل ہے۔ گرین یونیورسٹی پروگرام ایس ڈی پی آئی کے سامنے بھی پیش کیا جا رہا ہے، جس کے تحت دنیا بھر میں ہونے والی ماحولیاتی تحقیق پاکستانی جامعات تک پہنچائی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، نسٹ اور دیگر جامعات کو گرین یونیورسٹی پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔ گلیشیئرز پر تحقیق کے لیے قراقرم یونیورسٹی سمیت پاکستانی جامعات کو مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:سندھ طاس معاہدہ ناکام ہوا تو دنیا کا کوئی بین الاقوامی معاہدہ محفوظ نہیں رہے گا، مصدق ملک

وفاقی وزیر کے مطابق ماحولیاتی تحفظ اور تحقیق کے لیے بین الاقوامی اداروں سے تعاون جاری ہے۔ یو این ڈی پی اور عالمی بینک سمیت مختلف عالمی اداروں نے ماحولیاتی منصوبوں میں معاونت فراہم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے تمام متعلقہ اداروں اور شراکت داروں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ مشترکہ کوششوں اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیا جائے گا، جبکہ تمام شراکت داروں کے تعاون سے ایک بہترین فنڈ قائم کرنا چاہتے ہیں۔ اس منصوبے میں ہر وہ ادارہ شرکت کرسکتا ہے جو تعاون کرنا چاہتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور جاپان کے تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات: حکومتِ جاپان کا سابق پاکستانی سفیر فرخ اختر عامل کے لیے اعلیٰ ترین سول اعزاز کا اعلان

سری لنکن وفد کا دورہ پاکستان، مشترکہ آثار قدیمہ کی تحقیق پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

صدر آزاد کشمیر سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے وفد کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے اسکواڈز کا اعلان، 22 نومبر کو بڑا مقابلہ

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

جھڈو کے 208 سرکاری اسکولوں میں صرف 270 اساتذہ: خستہ حال جھونپڑوں میں پڑھائی، والدین کا بااختیار انتظامی یونٹ کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا