سہ ملکی سیریز کے فائنل میں سلو اوور ریٹ، پاکستانی ٹیم پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد

پیر 2 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم پر سری لنکا کے خلاف سہ ملکی ون ڈے سیریز کے فائنل میں سلو اوور ریٹ کے باعث میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ہفتے کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان مقررہ وقت میں ایک اوور کم کرانے کا مرتکب پایا گیا، جس پر میچ ریفری جیف کرو نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سہ ملکی سیریز کا فائنل، فخر زمان کی سری لنکا کے خلاف شاندار سینچری، ون ڈے کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور

آئی سی سی کے بیان کے مطابق پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی تسلیم کرتے ہوئے سزا قبول کرلی۔ یہ جرمانہ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے تحت عائد کیا گیا ہے، جس کے مطابق مقررہ وقت میں ہر اوور کم کرانے پر کھلاڑیوں کی میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ کیا جاتا ہے۔

پاکستان کے خلاف سلو اوور ریٹ کا چارج آن فیلڈ امپائرز احسن رضا اور وین نائٹس، تھرڈ امپائر شرف الدولہ ابن شاہد اور فورتھ امپائر راشد ریاض نے عائد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سہ فریقی ون ڈے سیریز: پاکستان اور سری لنکا پر سلو اوور ریٹ کے باعث جرمانہ

واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز کے فائنل میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے تھے، پاکستان نے 326 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر 9 گیندیں قبل حاصل کرکے 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 99 گیندوں پر 127 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 11 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔ یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی 12ویں سنچری تھی، جس کی بدولت پاکستان ابتدائی وکٹیں گرنے کے باوجود ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور جاپان کے تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات: حکومتِ جاپان کا سابق پاکستانی سفیر فرخ اختر عامل کے لیے اعلیٰ ترین سول اعزاز کا اعلان

سری لنکن وفد کا دورہ پاکستان، مشترکہ آثار قدیمہ کی تحقیق پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

صدر آزاد کشمیر سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے وفد کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے اسکواڈز کا اعلان، 22 نومبر کو بڑا مقابلہ

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

جھڈو کے 208 سرکاری اسکولوں میں صرف 270 اساتذہ: خستہ حال جھونپڑوں میں پڑھائی، والدین کا بااختیار انتظامی یونٹ کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا