عوام کو ریلیف کی فراہمی وزیراعظم کی اولین ترجیح، نئے فارمولے کے تحت پیٹرول 15 روپے لیٹر سستا ہو سکتا ہے، وزیر پیٹرولیم

پیر 2 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ نئے فارمولے کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے، جمعہ کو پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ ہونا تھا جو نہیں کیا گیا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ عالمی منڈی میں توانائی کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، جس کے اثرات پاکستان کی معیشت پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔ خطے میں کشیدگی کے باعث نقل و حمل، انشورنس اور لاجسٹکس کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے، جس سے توانائی کی فراہمی مزید مہنگی ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں: پیٹرول ریلیف اسکیم مسترد: پیٹرولیم ڈیلرز نے حکومتی طریقہ کار پر سوالات اٹھا دیے

انہوں نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی حالات میں پاکستان کو بھی معاشی مشکلات کا سامنا ہے، تاہم وزیراعظم کی اولین ترجیحات میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا شامل ہے۔ اسی مقصد کے تحت حکومت نے فیول سبسڈی اسکیم متعارف کرائی، جس سے کروڑوں افراد فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

پیٹرول کی قیمت میں متوقع اضافہ روکنے کے لیے ریفائنریز سے تعاون لیا گیا

وفاقی وزیر پیٹرولیم کے مطابق حکومت نے مشکل معاشی حالات میں عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے کے بجائے آئل ریفائنریز سے تعاون کی درخواست کی، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔

انہوں نے بتایا کہ جمعہ کو پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 15 روپے اضافہ ہونا تھا، لیکن ریفائنریز کے تعاون سے اس اضافے کو روک لیا گیا۔ اس اقدام کے تحت ریفائنریز نے حکومت کے ساتھ مل کر تقریباً 15 ارب روپے کا مالی بوجھ برداشت کیا۔

علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ ریفائنریز کے تعاون سے عوام کو پیٹرول کی قیمت میں متوقع 15 روپے فی لیٹر اضافے سے بچانا ممکن ہوا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج پیٹرول کی قیمتوں میں کسی نہ کسی حد تک مزید ریلیف ملے گا۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ آئل ریفائنریز نے گزشتہ 3 ماہ کے دوران اتنا منافع حاصل کیا ہے جتنا ماضی میں کئی برسوں کے دوران نہیں کمایا تھا، اس لیے موجودہ مشکل صورتحال میں ان سے عوامی ریلیف کے لیے تعاون طلب کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کرنا چاہتی اور بین الاقوامی بحران سے شفاف انداز میں نکلنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

علی پرویز ملک کے مطابق 1 کروڑ 30 لاکھ سے زائد صارفین پیٹرولیم مصنوعات پر حکومتی ریلیف سے مستفید ہو رہے ہیں۔

فیول ریلیف اسکیم کے تحت 27 ارب روپے فراہم کیے جا چکے ہیں، عطااللہ تارڑ

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف شروع دن سے اس بات پر زور دیتے رہے ہیں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کم سے کم بوجھ عوام کو برداشت کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال نے دنیا بھر کی معیشتوں کو متاثر کیا ہے۔ بالخصوص باب المندب اور آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والے حالات کے باعث مختلف ممالک کو معاشی دباؤ کا سامنا ہے۔

وزیر اطلاعات کے مطابق پاکستان کی معیشت بھی ان حالات سے متاثر ہوئی ہے، تاہم اس کے باوجود ملک کے اہم معاشی اشاریے بہتر رہے ہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ جمعہ کو پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 15 روپے اضافہ متوقع تھا، لیکن وزیراعظم کی ہدایت پر یہ بوجھ ریفائنریز پر منتقل کیا گیا تاکہ عوام کو مزید مہنگائی سے بچایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ عوام پر مالی دباؤ کم سے کم رکھنا وزیراعظم کا بنیادی مقصد ہے اور حکومت اسی پالیسی کے تحت فیصلے کر رہی ہے۔

فیول ریلیف اسکیم میں 1 کروڑ 50 لاکھ سے زائد رجسٹریشن

وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے تحت اب تک ایک کروڑ 50 لاکھ سے زیادہ افراد کی رجسٹریشن ہو چکی ہے، جبکہ مستحق صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لیے مجموعی طور پر 27 ارب روپے دیے جا چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں اتنے بڑے پیمانے پر فیول ریلیف کا نظام قائم کرنا ایک مشکل کام تھا، تاہم مختلف سرکاری محکموں کی مشترکہ کوششوں سے اسے ممکن بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں افراد کی رجسٹریشن اور انہیں رعایتی نرخوں پر ایندھن کی فراہمی اس اسکیم کی کامیابی کا ثبوت ہے۔

مزید پڑھیں: پیٹرول ریلیف اسکیم کا دائرہ ملک بھر تک بڑھانے کا فیصلہ، مصدق ملک نے بڑا اعلان کردیا

عطا اللہ تارڑ کے مطابق حکومت نے موٹر سائیکل سواروں، چنگ چی رکشوں اور چھوٹی گاڑیوں کے مالکان کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے یہ اسکیم شروع کی ہے، جسے آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ متعلقہ اداروں نے باہمی رابطے اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت فیول سبسڈی اسکیم پر عمل درآمد یقینی بنایا، جبکہ اسی حکمت عملی کے نتیجے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کو بھی روکا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور جاپان کے تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات: حکومتِ جاپان کا سابق پاکستانی سفیر فرخ اختر عامل کے لیے اعلیٰ ترین سول اعزاز کا اعلان

سری لنکن وفد کا دورہ پاکستان، مشترکہ آثار قدیمہ کی تحقیق پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

صدر آزاد کشمیر سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے وفد کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے اسکواڈز کا اعلان، 22 نومبر کو بڑا مقابلہ

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

جھڈو کے 208 سرکاری اسکولوں میں صرف 270 اساتذہ: خستہ حال جھونپڑوں میں پڑھائی، والدین کا بااختیار انتظامی یونٹ کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا