پیٹرولیم لیوی کا خاتمہ اور عوام کو ریلیف: حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات شروع

منگل 3 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کے خاتمے اور عوامی ریلیف کے اہم معاملے پر مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی سربراہی میں وزارتِ خارجہ پہنچ گئی، جہاں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دفتر میں دونوں فریقین کے درمیان اہم بیٹھک جاری ہے۔

مذاکرات میں حکومت کی طرف سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر احسن اقبال اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ  اور  جماعت اسلامی کی طرف سے لیاقت بلوچ، سید فراست شاہ اور انجینئر نصر اللہ رندھاوا شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پیٹرولیم لیوی سے متعلق کیا طے ہوا؟، وزیراعظم ہاؤس سے تفصیلات جاری

قبل ازیں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے بتایا کہ انہوں نے مذاکراتی اجلاس کے سلسلے میں ترکیہ میں موجود امیرِ جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے آگاہی اور ضروری رہنمائی حاصل کی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی کا بنیادی اور اولین مقصد عوام کو فوری و مؤثر ریلیف دلانا ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ عوام کو وسیع ریلیف دینے اورپیٹرولیم لیوی کا بتدریج خاتمہ ممکن بنانے کا معاملہ فوری طے کرے۔

یہ بھی پڑھیے جماعت اسلامی کا سپر لانگ مارچ: حکومت عوام کو بڑا ریلیف پیکیج دینے کو تیار ہوگئی

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا ’حکومت جماعت اسلامی کو اس کا کریڈٹ دے یا نہ دے، اگر عوام کو ریلیف مل جاتا ہے تو یہی ہماری سب سے بڑی کامیابی ہوگی۔‘

نائب امیر جماعت اسلامی نے خبردار کیا کہ اگر مذاکرات میں مثبت پیشرفت نہ ہوئی تو ترکیہ سے واپسی پر امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان ملک بھر کے کارکنان سے آن لائن خطاب کریں گے اور ملتان سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کے آغاز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور جاپان کے تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات: حکومتِ جاپان کا سابق پاکستانی سفیر فرخ اختر عامل کے لیے اعلیٰ ترین سول اعزاز کا اعلان

سری لنکن وفد کا دورہ پاکستان، مشترکہ آثار قدیمہ کی تحقیق پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

صدر آزاد کشمیر سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے وفد کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے اسکواڈز کا اعلان، 22 نومبر کو بڑا مقابلہ

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

جھڈو کے 208 سرکاری اسکولوں میں صرف 270 اساتذہ: خستہ حال جھونپڑوں میں پڑھائی، والدین کا بااختیار انتظامی یونٹ کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا