دورانِ پرواز ڈاکٹر نے پانی کی بوتل سے نیبولائزر بنا کر بچے کی جان بچالی

منگل 3 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فضا میں ہزاروں فٹ بلندی پر ایک 2 سالہ بچے کی سانسیں اکھڑنے لگیں، آکسیجن کی سطح خطرناک حد تک گر گئی اور جہاز میں اس کی دمے کی دوا بھی موجود نہیں تھی۔ ایسے میں ایک ڈاکٹر نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانی کی بوتل، کپ اور آکسیجن کی مدد سے ایسا عارضی آلہ تیار کیا جس نے بچے کو فوری طبی امداد فراہم کی۔

مزید پڑھیں:تھرپارکر: ایمبولینس میں آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے 8 افراد جاں بحق، 4 زخمی

یہ واقعہ ستمبر 2015 میں اسپین سے امریکا جانے والی ایئر کینیڈا کی ایک بین الاقوامی پرواز میں پیش آیا۔ جہاز میں موجود ڈاکٹر خورشید گرو، جو روزویل پارک کینسر انسٹی ٹیوٹ میں روبوٹک سرجری کے شعبے کے ڈائریکٹر تھے، نے ایک 2 سالہ بچے کو روتے اور سانس لینے میں دشواری محسوس کرتے دیکھا۔ بچے کے والدین نے بتایا کہ دمے کی دوا غلطی سے سامان کے ساتھ جہاز کے کارگو میں چلی گئی ہے۔

ڈاکٹر خورشید گرو نے آکسیجن میٹر سے بچے کی آکسیجن کی سطح جانچی تو وہ صرف 87 فیصد تھی، جو تشویش ناک حد تک کم تھی۔ جہاز میں صرف بالغ افراد کے استعمال کا انہیلر دستیاب تھا، لیکن ڈاکٹر کو خدشہ تھا کہ اتنا چھوٹا بچہ اسے درست طریقے سے استعمال نہیں کر سکے گا۔

ڈاکٹر نے فوری طور پر ایک غیر معمولی حل نکالا۔ انہوں نے پانی کی پلاسٹک بوتل کو کاٹ کر اس میں سوراخ بنایا، ایک جانب آکسیجن کی فراہمی کا انتظام کیا اور دوسری جانب بالغ افراد کے انہیلر کو نصب کردیا۔ اس طرح بوتل ایک عارضی نیبولائزر جیسے آلے میں تبدیل ہوگئی، جس کے ذریعے آکسیجن اور دمے کی دوا بچے تک پہنچائی جاسکتی تھی۔

مزید پڑھیں:پاکستانی کوہ پیما سر باز خان نے مصنوعی آکسیجن کے بغیر ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرلی

اس فوری طبی اقدام کے بعد بچے کی آکسیجن کی سطح 87 فیصد سے بڑھ کر قریباً 95 فیصد ہوگئی۔ یوں ایک ڈاکٹر کی حاضر دماغی اور بروقت کوشش نے دورانِ پرواز ایک کم سن بچے کو طبی امداد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

ڈاکٹر خورشید گرو نے اس واقعے کو والدین کے لیے ایک یاد دہانی قرار دیا کہ دمے کے مریض بچوں کی ضروری ادویات ہمیشہ اپنے ساتھ رکھیں اور انہیں چیک اِن سامان میں رکھنے سے گریز کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور جاپان کے تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات: حکومتِ جاپان کا سابق پاکستانی سفیر فرخ اختر عامل کے لیے اعلیٰ ترین سول اعزاز کا اعلان

سری لنکن وفد کا دورہ پاکستان، مشترکہ آثار قدیمہ کی تحقیق پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

صدر آزاد کشمیر سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے وفد کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے اسکواڈز کا اعلان، 22 نومبر کو بڑا مقابلہ

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

جھڈو کے 208 سرکاری اسکولوں میں صرف 270 اساتذہ: خستہ حال جھونپڑوں میں پڑھائی، والدین کا بااختیار انتظامی یونٹ کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا