پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج، سپریم کورٹ تاخیر پر برہم

منگل 3 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے 2 پولیس افسران مصطفیٰ حسن اور رضا عباس کی ترقیوں کے فیصلوں کے خلاف پنجاب حکومت کی جانب سے دائر اپیلیں زائد المعیاد ہونے کی بنیاد پر خارج کر دیں۔

عدالت نے اپیلیں دائر کرنے میں غیر معمولی تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ افسران جان بوجھ کر درخواستیں تاخیر سے دائر کرتے ہیں اور پھر ایسی درخواستوں کے ذریعے عدالتوں پر غیر ضروری بوجھ ڈالا جاتا ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران سماعت جسٹس عرفان سعادت نے ریمارکس دیے کہ موجودہ کیسز زائد المعیاد ہیں اور ایسی درخواستیں بظاہر جان بوجھ کر تاخیر سے دائر کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گھر کی چار دیواری میں خواتین پر تشدد نجی معاملہ نہیں، سپریم کورٹ

افسران کا مؤقف ہے کہ اپیلیں دائر کرنے کے لیے وقت نہیں تھا اور وہ دیگر مصروفیات کے باعث بروقت درخواستیں دائر نہیں کر سکے۔

جسٹس عرفان سعادت نے تاخیر کی وجوہات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ درخواستوں میں تاخیر کے لیے جو وجوہات بیان کی گئی ہیں وہ انتہائی غیر معقول ہیں، عدالتیں ایسی وجوہات کو کیسے تسلیم کر سکتی ہیں۔

جسٹس محمد علی مظہر نے بھی ریمارکس دیے کہ ایسی وجہ کو کیسے تسلیم کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: کیا ریپ کیس میں صرف ڈی این اے رپورٹ پر ملزم کا جرم ثابت ہوسکتا ہے؟ سپریم کورٹ نے وکلا سے معاونت طلب کرلی

دوران سماعت ایڈیشنل پروسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ بظاہر درخواستیں صرف دکھاوے کے لیے دائر کی گئی ہیں، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں خود درخواستوں کے زائد المعیاد ہونے کا علم نہیں تھا۔

ایڈیشنل پروسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ موجودہ کیس میں انہیں تقریباً 50 افسران کی فون کالز موصول ہوئی ہیں، جبکہ میرٹ پر یہ بہت اچھا کیس ہے اور اگر اس حوالے سے فیصلہ آتا ہے تو اس کے اثرات ہزاروں مقدمات پر مرتب ہو سکتے ہیں۔

اس پر جسٹس عرفان سعادت نے ریمارکس دیے کہ افسران جان بوجھ کر اپیلیں تاخیر سے دائر کرتے ہیں، پھر درخواستیں خارج ہونے کی صورت میں عدالتوں پر غیر ضروری بوجھ ڈال دیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: جعلی ڈگری کیس: سپریم کورٹ نے جمشید دستی کی ضمانت میں 4 نومبر تک توسیع کردی

انہوں نے مزید کہا کہ ہم انسانوں کو تو جوابدہ ہیں، اللہ کو نہیں، جس دن ہم اللہ کو جوابدہ ہوں گے اس دن معاشرہ ٹھیک ہو جائے گا۔

عدالت نے قرار دیا کہ اپیلیں مقررہ مدت گزرنے کے بعد دائر کی گئی ہیں اور تاخیر کی بیان کردہ وجوہات بھی قابل قبول نہیں، جس کے بعد پنجاب حکومت کی اپیلیں زائد المعیاد ہونے کی بنیاد پر خارج کر دی گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور جاپان کے تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات: حکومتِ جاپان کا سابق پاکستانی سفیر فرخ اختر عامل کے لیے اعلیٰ ترین سول اعزاز کا اعلان

سری لنکن وفد کا دورہ پاکستان، مشترکہ آثار قدیمہ کی تحقیق پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

صدر آزاد کشمیر سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے وفد کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے اسکواڈز کا اعلان، 22 نومبر کو بڑا مقابلہ

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

جھڈو کے 208 سرکاری اسکولوں میں صرف 270 اساتذہ: خستہ حال جھونپڑوں میں پڑھائی، والدین کا بااختیار انتظامی یونٹ کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا