’اگر آج نیوٹن زندہ ہوتا تو ن لیگ میں ہوتا‘، حذیفہ رحمان کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

بدھ 4 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی حذیفہ رحمان ںے دعویٰ کیا ہے کہ اگر آج نیوٹن زندہ ہوتا تو ن لیگ میں ہوتا۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حذیفہ رحمان نے کہا کہ اگر نیوٹن آج موجود ہوتے مسلم لیگ ن کے ساتھ ہوتے تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے نہ ہوتے۔

واضح رہے کہ حذیفہ رحمان نے ایک روز قبل بھی وزیراعظم شہباز شریف کی ذہنی صلاحیتوں سے متعلق غیر معمولی دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم کا آئی کیو (IQ) نیوٹن کے قریب ہے اور ان کی ذہنی صلاحیتیں غیر معمولی ہیں۔

حذیفہ رحمان نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی اندازوں کے مطابق آئزک نیوٹن کا آئی کیو 168 تصور کیا جاتا ہے جبکہ وزیراعظم کی تیزی سے فیصلے کرنے اور حالات کو سمجھنے کی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے ان کا آئی کیو تقریباً 158 سے 160 کے درمیان ہوسکتا ہے۔

حذیفہ رحمان کے ان بیانات نے سیاسی و سماجی حلقوں میں ایک نئی اور دلچسپ بحث چھیڑ دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp