امریکی مڈ ٹرم انتخابات: ڈیموکریٹس کے متعدد بڑے اپ سیٹ، کینساس میں 94 سال بعد کامیابی

بدھ 4 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی مڈ ٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی نے تاریخی پیشقدمی کرتے ہوئے کئی ایسی اہم ریاستوں میں سینیٹ کی نشستیں جیت لیں جہاں دہائیوں سے ریپبلکن پارٹی کا مکمل تسلط تھا۔

ڈیموکریٹس نے کینساس، ٹیکساس اور ساؤتھ کیرولائنا جیسی روایتی ‘ریپبلکن ریاستوں’ میں دہائیوں پرانا تعطل ختم کر کے سینیٹ الیکشن میں سرپرائز کامیابیاں حاصل کی ہیں، جس نے امریکی سیاست کے روایتی انتخابی نقشے کو بدل کر رکھ دیا ہے۔

امریکی سینیٹ کے انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی نے تاریخی فتوحات حاصل کرتے ہوئے ان ریاستوں میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں جہاں دہائیوں سے ڈیموکریٹک سینیٹر کا انتخاب ممکن نہیں ہو سکا تھا۔

یہ بھی پڑھیے امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کامیابی، ٹرمپ کا نتائج قبول کرنے اور ان کے ساتھ کام کرنے کا اعلان

جن ریاستوں میں ڈیموکریٹک پارٹی نے کئی دہائیوں بعد پہلی بار ری پبلیکنز کو بدترین شکست سے دوچار کیا ان میں کینساس سرفہرست ہے جہاں ڈیموکریٹس 1932 میں آخری بار کامیاب ہوئے تھے۔ اس کے بعد ری پبلیکن پارٹی مسلسل کامیابی حاصل کرتی رہی۔
کینساس میں ایڈم ہیملٹن نے سینیٹ کی نشست جیت کر 94 سال بعد ری پبلیکنز کے اقتدار کا خاتمہ کر دیا۔اس اعتبار سے یہ ڈیموکریٹس کی سب سے بڑی اور تاریخی واپسی ہے۔

اسی طرح ٹیکساس سے جیمز ٹیلریک نے کامیابی حاصل کی۔ یہ 1988 کے بعد پہلا موقع ہے کہ کسی ڈیموکریٹ رہنما نے ٹیکساس سے امریکی سینیٹ کا الیکشن جیتا ہو۔

این اینڈریوز نے ساؤتھ کیرولائنا سے کامیابی حاصل کر کے 28 سال سے جاری ناکامیوں کا سلسلہ توڑ دیا۔ اس ریاست میں آخری بار 1998 میں فرٹز ہولنگز ڈیموکریٹ سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے کانگریس کے دونوں ایوانوں میں شکست کے بعد سوشل میڈیا پر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق میمز وائرل

رائے کوپر نے نارتھ کیرولائنا سے فتح حاصل کی اور 18 سال بعد اس ریاست سے سینیٹ کی نشست ڈیموکریٹس کی جھولی میں ڈالی۔ اس سے قبل 2008 میں کے ہیگن یہاں سے منتخب ہونے والی آخری ڈیموکریٹ سینیٹر تھیں۔

جوش ٹوریک نے آئیووا سے سینیٹ کی نشست پر کامیابی حاصل کی۔ ٹام ہارکن کے بعد 2008 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی نے اس ریاست سے سینیٹ کا معرکہ اپنے نام کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں کرپشن سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہوں، قانونی نوٹس کا بھرپور جواب دوں گا، چوہدری سالک حسین

پاکستان اور برطانیہ نے افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کو عالمی امن کے لیےسنگین خطرہ قرار دے دیا

قائداعظم ٹرافی: محمد رضوان کی ناقابلِ شکست ڈبل سینچری، پشاور کی فیصل آباد کے خلاف گرفت مضبوط

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

جے ڈی وینس نے وسط مدتی انتخابات میں شکست کی اصل وجہ ایران جنگ، مہنگائی اور ٹرمپ کی اسرائیل پالیسی کو قرار دےدیا

ویڈیو

پشاور میں 11 ہزار مین ہولز کے ڈھکن غائب، شہریوں کی زندگیاں خطرے میں، انتظامیہ فنڈز کی منتظر

مڈٹرم انتخابات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان پالیسی کیا ہوگی؟

فوڈ سبسڈی پروگرام سے ساڑھے 7 کروڑ افراد مستفید، خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کا پیکیج منظور

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا