کیا لیام نیسن کی ایکشن فلموں کا جادو ختم ہوگیا؟

بدھ 4 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہالی ووڈ کے معروف اداکار لیام نیسن کا شمار فلمی صنعت کے باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا ہے، جن کا فلمی کیریئر کئی دہائیوں پر محیط ہے۔

انہوں نے اسٹیون اسپیلبرگ کی شہرہ آفاق تاریخی فلم شنڈلرز لسٹ میں اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے، جبکہ کرسمس کلاسک لوو ایکچولی میں بھی متاثر کن کردار ادا کیا۔

اس کے علاوہ وہ کامیاب ایکشن فلم سیریز ٹیکن اور کامیڈی فرنچائز دی نیکڈ گن کے ذریعے بھی شہرت حاصل کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیرا نائٹلی کی ’بلیک ڈووز‘ کا دوسرا سیزن، جاسوسی، ایکشن اور مزاح کا نیا امتزاج

تاہم ان کے شاندار فلمی کیریئر میں کئی ایسی فلمیں بھی شامل ہیں جنہیں ناقدین کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

ان کی حالیہ فلم دی فکس سابقہ نام ہوٹل تہران بھی باکس آفس اور ناقدین دونوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہی ہے۔

گائے موشے کی ہدایت کاری میں بننے والی اس ایکشن تھرلر فلم میں زیکری لیوی بھی شامل تھے، 11 ستمبر 2026 کو محدود پیمانے پر سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی اس فلم نے 20 لاکھ ڈالر سے بھی کم کمائی کی، جبکہ ریویو ویب سائٹ روٹن ٹماٹوز پر اسے ناقدین کی جانب سے صرف 16 فیصد اسکور ملا۔

اب ان کی نئی ایکشن تھرلر فلم دی منگوز سے بھی شائقین کو زیادہ توقعات وابستہ تھیں، تاہم ابتدائی جائزوں نے ایک بار پھر مایوس کردیا ہے۔

فلم کو اب تک روٹن ٹماٹوز پر 21 ناقدین کے جائزوں کی بنیاد پر صرف 29 فیصد اسکور حاصل ہوا ہے، اگرچہ عام ناظرین کی آرا نسبتاً بہتر بتائی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں: اسٹار ٹریک میں پاول چیخوف کا کردار ادا کرنے والے والٹر کوئنیگ چل بسے

مارک وینسلو کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ ان کی پہلی فیچر فلم ہے۔ وینسلو طویل عرصے تک لیام نیسن کے اسٹنٹ ڈبل کے طور پر کام کرچکے ہیں۔

فلم کی کہانی ایک جنگی ہیرو کے گرد گھومتی ہے جس پر ایسے جرم کا الزام عائد کیا جاتا ہے جو اس نے نہیں کیا ہوتا۔

گرفتاری سے بچنے کے لیے وہ پولیس کو ایک سنسنی خیز اور طویل کار چیس میں الجھا دیتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں ماریسا ٹومی، ونگ ریمز، مائیکل چکلس اور مورس مارول میرڈیتھ بھی شامل ہیں۔

ناقدین نے فلم کے بارے میں کیا کہا؟

ابتدائی جائزوں میں فلم کو مجموعی طور پر منفی ردعمل ملا ہے، اسکرین رینٹ کے ناقد ایلکس ہیریسن نے فلم کو 10 میں سے صرف 3 نمبر دیتے ہوئے اسے غیر منظم اور کمزور فلم قرار دیا۔

بعض دیگر ناقدین نے بھی فلم کی کہانی اور پیشکش کو غیر مربوط اور غیر مؤثر قرار دیا، جبکہ کچھ کے نزدیک یہ فلم صرف بی مووی یعنی کم بجٹ کی روایتی ایکشن فلموں کی سطح پر تفریح فراہم کرتی ہے۔

یوں لیام نیسن کی نئی فلم دی منگوز بھی ابتدائی طور پر ناقدین کو متاثر کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں کرپشن سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہوں، قانونی نوٹس کا بھرپور جواب دوں گا، چوہدری سالک حسین

پاکستان اور برطانیہ نے افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کو عالمی امن کے لیےسنگین خطرہ قرار دے دیا

قائداعظم ٹرافی: محمد رضوان کی ناقابلِ شکست ڈبل سینچری، پشاور کی فیصل آباد کے خلاف گرفت مضبوط

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

جے ڈی وینس نے وسط مدتی انتخابات میں شکست کی اصل وجہ ایران جنگ، مہنگائی اور ٹرمپ کی اسرائیل پالیسی کو قرار دےدیا

ویڈیو

پشاور میں 11 ہزار مین ہولز کے ڈھکن غائب، شہریوں کی زندگیاں خطرے میں، انتظامیہ فنڈز کی منتظر

مڈٹرم انتخابات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان پالیسی کیا ہوگی؟

فوڈ سبسڈی پروگرام سے ساڑھے 7 کروڑ افراد مستفید، خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کا پیکیج منظور

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا