’میرے انتخابی نتائج پر اثرانداز ہونے والے خلائی لیزرز کام نہیں آئے‘، ٹرمپ کی شکست پر ایلون مسک کا طنزیہ تبصرہ

بدھ 4 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی نمایاں کامیابی کے چند گھنٹوں بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر یہ پیغام جاری کرتے ہوئے ٹیکنالوجی کی دنیا میں نئی بحث چھیڑ دی۔

ایلون مسک نے ایکس پر طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے لکھا کہ ’لگتا ہے اس مرتبہ میرے انتخابی نتائج پر اثرانداز ہونے والے خلائی لیزرز کام نہیں آئے۔‘

ان کے یہ بیانات امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کامیابی اور ان کی اپنی سیاسی سرگرمیوں کے تناظر میں سامنے آئے ہیں۔ایلون مسک انتخابی مہم کے دوران ریپبلکنز کے نمایاں حامی رہے جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے صرف ریاست ٹیکساس میں انتخابی سرگرمیوں پر 150 ملین ڈالر سے زائد رقم خرچ کی۔

امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی اہم کامیابیوں میں ٹیکساس کے گورنر کے انتخاب میں ڈیموکریٹ امیدوار جینا ہینوجوسا کی کامیابی بھی شامل ہے۔ وہ ریاست میں ڈیٹا سینٹرز کی توسیع کی مخالفت کرتی رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیلٹ پیپر پر میرا نام ہوتا تو زبردست کامیابی ملتی‘، ریپبلکن امیدواروں کی ناکامی پر ٹرمپ کی ٹروتھ سوشل پر پوسٹ

ٹیکساس میں ایلون مسک کی کمپنیوں ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس اے آئی (xAI) کی سرگرمیوں کا دائرہ بھی وسیع ہے۔ ان کمپنیوں کے منصوبوں میں جدید کمپیوٹنگ، چِپ سازی اور ڈیٹا سینٹرز سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی تعمیر شامل ہے۔

مسک نے اپنی پوسٹس میں گوگل، ایمازون اور میٹا کا براہِ راست نام نہیں لیا، تاہم یہ بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں مصنوعی ذہانت (AI) کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے کے لیے اپنے ڈیٹا سینٹرز کے نیٹ ورک کو تیزی سے وسعت دے رہی ہیں۔

انتخابی نتائج کے مطابق امریکہ کو پہلی سیاہ فام خاتون گورنر، پہلی مقامی امریکی خاتون گورنر، پہلی مقامی امریکی خاتون سینیٹر اور پہلے کھلے عام ہم جنس پرست مرد سینیٹر کے انتخاب کا اعزاز حاصل ہوا۔

رٹگرز یونیورسٹی کے سینٹر فار امریکن ویمن اینڈ پولیٹکس کے مطابق، امریکی ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ کی نشستوں کے لیے تقریباً 300 خواتین نے انتخابات میں حصہ لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں کرپشن سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہوں، قانونی نوٹس کا بھرپور جواب دوں گا، چوہدری سالک حسین

پاکستان اور برطانیہ نے افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کو عالمی امن کے لیےسنگین خطرہ قرار دے دیا

قائداعظم ٹرافی: محمد رضوان کی ناقابلِ شکست ڈبل سینچری، پشاور کی فیصل آباد کے خلاف گرفت مضبوط

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

جے ڈی وینس نے وسط مدتی انتخابات میں شکست کی اصل وجہ ایران جنگ، مہنگائی اور ٹرمپ کی اسرائیل پالیسی کو قرار دےدیا

ویڈیو

پشاور میں 11 ہزار مین ہولز کے ڈھکن غائب، شہریوں کی زندگیاں خطرے میں، انتظامیہ فنڈز کی منتظر

مڈٹرم انتخابات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان پالیسی کیا ہوگی؟

فوڈ سبسڈی پروگرام سے ساڑھے 7 کروڑ افراد مستفید، خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کا پیکیج منظور

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا