7 لاکھ یوکرینی بچوں کو روس کیوں منتقل کیا گیا؟

منگل 4 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس یوکرین جنگ کے دوران تنازعات والے علاقوں سے اب تک 7 لاکھ یوکرینی بچے روس منتقل ہو چکے ہیں، روسی حکام کے مطابق تنازعات والے علاقوں میں چھوڑے گئے لاوارث بچوں کو ایک پروگرام کے تحت روس منتقل کیا گیا ہے، جس کا مقصد لاوارث بچوں کی حفاظت کرنا ہے جبکہ یوکرینی حکام کی جانب سے روس پر بچوں کے اغوا کا الزام عائد کردیا گیا ہے۔

معروف اخبار’عرب نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق روسی حکام کا کہنا ہے کہ تنازعات والے علاقوں سے 7 لاکھ یتیم بچوں کو بحفاظت روس منتقل کیا گیا ہے، ان بچوں نے جنگ کے دوران گولہ باری سے بچتے ہوئے ہمارے فوجیوں کے پاس پناہ حاصل کی تھی۔

عرب نیوز کے مطابق یوکرینی حکام نے کہا کہ روس نے غیر قانونی طور پر بچوں کو روس منتقل کیا ہے، امریکا نے بھی یہی بیان دیا ہے کہ روسی فوجی زبردستی بچوں کو گھروں سے اٹھا کرلے گئے۔

روس نے فروری 2022 میں اپنے مغربی ہمسایہ ملک یوکرین پر حملہ کیا تھا۔ اس دوران روس نے یوکرین سے بچوں کو روسی سرزمین میں منتقل کرنے کا پروگرام شروع کر دیا تھا، جس کا مقصد یتیموں اور تنازعات کے علاقے میں لاوارث بچوں کی حفاظت کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لوگوں اور بچوں کی زیادہ تر نقل و حرکت جنگ کے پہلے چند مہینوں میں ہوئی، اس کے بعد اگست کے آخر میں مشرق اور جنوب میں مقبوضہ علاقوں کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے یوکرین کی جانب سے بڑی جوابی کارروائی کے دوران نقل و حرکت عمل میں آئی۔

جولائی 2022 میں یوکرینی حکام نے ایک رپورٹ جاری کی جس کے مطابق روس نے 2 لاکھ 60 ہزار بچوں کو غیر قانونی طور پر اٹھایا جبکہ یوکرینی مقبوضہ علاقے کے حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت 19 ہزار 492 یوکرینی بچوں کو غیر قانونی طور پر روس منتقل کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روس کے لیے لڑنے والے بھارتی نوجوان نے یوکرینی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے

8 اکتوبر زلزلہ: جب قوم نے مصیبتوں کو عزم و ایمان سے شکست دی، صدر زرداری

بھارت: دہلی کولکتہ ہائی وے پر ٹریفک جام کا چوتھا روز، خوردنی اشیا برباد، مسافر بے حال

’100 کروڑ دیں تو بھی کام نہیں کروں گا‘، سنجے لیلا بھنسالی کے خلاف بالی ووڈ میں نفرت کیوں بڑھ رہی ہے؟

امریکی یہودیوں کی اکثریت غزہ جنگ کی خلاف ہوگئی، اسرائیل کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیدیا

ویڈیو

اب پانی کی قلت مسئلہ نہیں رہا، وزیرستان میں سورج مکھی کی کاشت میں انقلاب

تقریباً صدی قبل شکارپور کو اسپتال دینے والے اودھو داس تارا چند کی لازوال خدمات

سعودی پاک انویسٹمنٹ کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کیسے کر رہی ہے؟

کالم / تجزیہ

بیت اللہ سے

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب