روس یوکرین میں 60 سال پرانے ٹینک استعمال کرنے پر مجبور، برطانوی انٹیلی جنس رپورٹ

منگل 7 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی وزارت دفاع کی ایک خفیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ روس نے 1961 کے T-62 قسم کے ٹینک  اپنے گوداموں سے نکال کر میدان جنگ میں بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

برطانوی وزارت دفاع کی انٹیلی جنس رپورٹ میں بتایا گیا ہے، ’روسی فوج (یوکرین کی جنگ میں) بھاری بکتر بند گاڑیوں کے نقصان کی تلافی کے لیے 60 سال پرانے T-62  مرکزی جنگی ٹینکوں کو استعمال کرتے ہوئے مزاحمت کی کوشش کر رہی ہے۔‘

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’امکان ہے کہ فرسٹ  گارڈز ٹینک آرمی یونٹس، جو روس کی سرکردہ ٹینک فورس ہے، کو T-62 سے دوبارہ لیس کیا جائے گا تاکہ پچھلے نقصانات کا ازالہ کیا جا سکے۔

حال ہی میں اس بات کا تعین کیا گیا ہے کہ پہلی بار 1954ء میں  جنگی میدان میں لائی جانے والی روسی BTR-50 بکتر بند  گاڑیوں کو بھی پہلی بار یوکرین میں تعینات کیا  گیا ہے۔

2022ء کے موسم گرما کے بعد سے اب تک تقریباً 800 عدد ٹی۔  62  کو گوداموں  سے نکالا جا چکا ہے۔ ان میں سے بعض ٹینکوں پر ایسا نظام نصب کیا گیا ہے جو رات کے اندھیرے میں نشانہ  لینے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی