ریاستی جبر اور ہرقسم کی دہشت گردی کی واضح مذمت کی جانی چاہیے، وزیر اعظم

منگل 4 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ ہمیں ہرقسم کی دہشت گردی کی واضح اورغیر مبہم الفاظ میں مذمت کرنی چاہیے، ریاستی جبر اور دہشتگردی کی تمام اقسام کی مذمت کرنا ہمارے اوپر فرض ہے اسی طرح ریاستی دہشتگردی میں معصوم لوگوں کا قتل بھی نہایت قابل مذمت ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی  میں شنگھائی تعاون تنظیم کا 23واں اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عالمی مسائل کے حل کیلئے عالمی یکجہتی کی ضرورت ہے، خطے میں پائیدارامن تنظیم کے تمام رکن ممالک کی ذمہ داری ہے۔ تمام ممالک کو پائیدار امن کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے، بنیادی حقوق اور آزادیوں کی ضمانت دی جانی چاہیے۔

خطاب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے قازقستان اور ایران کے صدر کو تنظیم کی رکنیت ملنے پر مبارکباد پیش کی، وزیر اعظم نے بیلاروس کو بھی اگلے اجلاس میں مکمل رکن بننے پر مبارکبار پیش کی۔

انکا کہنا تھاکہ باہمی رابطے جدید عالمی معیشت میں کلیدی اہمیت اختیار کر چکے ہیں، ہمیں آگے بھی مل کر سی طرح روابط قائم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ نبھایا جاسکے۔

وزیر اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملکی سیاسی ایجنڈوں کے حصول میں مذہبی اقلیتوں کو کبھی بھی شیطانیت کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ تعصب اور امتیاز پر مبنی تفرقہ انگیز پالیسیوں کا ساتھ نہیں دینا چاہیے اور مذہبی بنیادوں پراشتعال انگیزی اور نفرت پر اکسانے والوں کے لیے کوئی نرم گوشہ نہیں رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ اگرچہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی جانب سے دی گئی قربانیوں کی کوئی مثال نہیں ملتی، لیکن پھر بھی یہ لعنت ہمارے خطے کو مسلسل دوچار کر رہی ہے، یہ وجہ ہے کہ دہشتگردی، امن و استحکام کی بحالی میں ایک سنگین رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد کی خواتین کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام کا اعلان

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

پاکستان کو بدنام کرنے کی نئی سازش پکڑی گئی، طالبان انٹیلی جنس  کا اعترافی بیانات پر مبنی منفی منصوبے پر کام جاری

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں