‏کوئٹہ وکیل قتل کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور

منگل 4 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کوئٹہ میں قتل ہونے والے وکیل عبدالرزاق شرکے مقدمے میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

ضمانت کی منظوری دیتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو اس مقدمے میں عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا۔

بعد ازاں عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ سے نیب راولپنڈی پہنچ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ عمران خان کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں سنگین غداری کیس کی پیروی کرنے والے عبدالرزاق شر ایڈووکیٹ کو 6 جون کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں تھانہ جمیل شہید میں مقدمہ درج ہوا تھا جس میں عمران خان کو نامزد کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے عمران خان اپنے گزشتہ بیانات میں اس قتل سے لاتعلقی کا اظہار کرچکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 6 جون کو صبح ساڑھے 10 بجے کوئٹہ میں ایک وکیل کو قتل کیا گیا اور دن 2 بجے وزیراعظم کے مشیر نے الزام لگا دیا کہ اس کے قتل میں عمران خان ملوث ہے حالاں کہ مقتول کی بیوی کہہ رہی تھی کہ خاندان کے لوگوں نے اسے قتل کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp