سرگودھا: مسافر گاڑی میں نصب سلنڈر پھٹ گیا، حادثے میں 7 افراد جاں بحق

ہفتہ 8 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ پنجاب کے علاقے سرگودھا بھلوال میں مسافر گاڑی میں نصب سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے باعث 14 افراد زخمی بھی ہوئے جن کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

گاڑی بھلوال سے کوٹ مومن کی طرف سفر کر رہی تھی کے حادثہ پیش آ گیا۔ مسافر وین میں 21 افراد سوار تھے۔

دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گاڑی میں سلنڈر پھٹنے کے واقعے کا نوٹس لے کر متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

محسن نقوی نے ذمہ داران کو حکم دیا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں