پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے سری لنکا پہنچ گئی

اتوار 9 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے سری لنکا کے دارلحکومت کولمبو پہنچ گئی، قومی ٹیم آج ہی کراچی ایئرپورٹ سے براستہ دبئی، کولمبو کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

شیڈول کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم آج آرام کے بعد کل ہمبنٹوٹا روانہ ہوگی جہاں 11 اور 12 جولائی کو 2 روزہ وارم اپ میچ کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ اور ساؤتھ افریقا کے سابق فاسٹ بولر مورنی مورکل بھی کولمبو پہنچ گئے جہاں انہوں نے قومی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ مورنی مورکل بر وقت ویزا نہ ملنے کی وجہ سے کراچی میں تربیتی کیمپ میں نہیں پہنچ سکے تھے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی سے گال میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق پہلا ٹیسٹ گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 16 سے 20 جولائی تک جبکہ دوسرا ٹیسٹ کولمبو میں 24 سے 28 جولائی تک کھیلا جائے گا۔

ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم 11 اور 12 جولائی کو دو روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔

واضح رہے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023 کی پہلی سیریز ہے۔

قومی ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر و نائب کپتان محمد رضوان، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق، محمد حریرہ، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین آفریدی اور شان مسعود شامل ہیں۔

پاکستانی ٹیم کے سپورٹنگ اسٹاف میں مینجر ریحان الحق، پیڈ کوچ گرانٹ بریڈبرن، بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک، بولنگ کوچ مورنی مورکل، فیلڈنگ کوچ آفتاب خان، اسسٹنٹ کوچ عبدالرحمن، اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ڈریکس سائمین، فزیوتھراپسٹ کلف ڈیکن، میڈیا اینڈ ڈیجیٹل کانٹینٹ منیجر احسن افتخار ناگی، سیکیورٹی مینجر لیفٹننٹ کرنل ریٹائرڈ عثمان انوری، انالسٹ طلحہ اعجاز، اور میسیور ملنگ علی دورہ سری لنکا میں ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp