ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ کئی علاقوں میں بادل برسیں گے

پیر 10 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

‎ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ ‎تاہم کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب، بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

‎محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ ‎تاہم شام سے رات کے درمیان  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ‎خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ اٹک، مری، گلیات اور گرد و نواح میں تیز ہواوٗ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

بعد از دوپہر سبی، بارکھان، ژوب اور موسیٰ خیل میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ ‎تاہم تھرپارکر، جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظرآباد، خیر پور اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔‎کشمیر اور گلگت بلتستان  میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ  گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم