سوشل میڈیا پر فوج مخالف پروپیگنڈہ، بھارت بھی سابق فوجیوں کیخلاف متحرک

بدھ 12 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فرانس کے بعد اب بھارت نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی افواج  کے خلاف گمراہ کُن پروپیگنڈہ روکنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ بھارتی فوج کے اندرونی معاملات کو سوشل میڈیا پر غلط انداز میں پیش کرنے پر بھارتی عسکری ہائی کمان نے سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی افواج نے ویٹرنز اور ریٹائرڈ اہلکاروں کو سیاسی معاملات میں فوج کو ملوث کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ بھارتی عسکری کمان کے ایڈجوڈنٹ جنرل آفس نے ساتوں آرمی کمانڈز کو بذریعہ خط ہدایات جاری کردی ہیں۔

بھارتی عسکری ہائی کمان نے فارمیشن کمانڈز کو ایسے واقعات اور مشتبہ اہلکاروں پر نظر رکھنے کے احکامات بھی جاری کر دیےہیں جس کے مطابق خلاف ورزی کے ذمہ دار اہلکاروں کی مراعات اور پینشن بھی روک لی جائیں گی۔

مقامی کمانڈرز کو مقامی پولیس کے ساتھ مل کر ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے ذمہ داران کے خلاف مقدمات درج کرنے کا اختیار بھی دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی عسکری ہائی کمان نے ویٹرنز اور ریٹائرڈ اہلکاروں کو سوشل میڈیا پر فوج کے امیج کو خراب کرنے سے متعلق مواد شیئر کرنے پر متنبہ کیا ہے کہ جھوٹا بے بنیاد اور من گھڑت مواد شیئر کرنے پر سخت  تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آرمی کمانڈرز کو لکھے خط میں فوجی سروس ،معاملات، مراعات بالخصوص افسران کے خلاف پروپیگنڈہ اور فوجی نظم و ضبط متاثر کرنے پر کاروائی عمل میں لانے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

ان احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں آرمی ایکٹ 1950ء کے سیکشن 131 کے تحت بغاوت پر اُکسانے کا مقدمہ اور عمر قید کی سزا کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘