اینٹی نارکوٹکس فورس نے 24 کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعہ 14 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات فروشوں کے خلاف 4 کارروائیوں کے دوران 24 کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ایم 1 موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد پر کارروائی کی گئی جہاں پبلک ٹرانسپورٹ میں سوار بھکر اور میانوالی کے رہائشی 2 ملزمان کے قبضے سے 5 کلو چرس برآمد کی گئی۔

کمالپور انٹرچینج فیصل آباد پر پبلک ٹرانسپورٹ میں سوار مردان کے رہائشی ملزم کے قبضے سے 3 کلو 600 گرام چرس برآمد کی گئی۔

فیصل گارڈن فیصل آباد کے قریب موٹر سائیکل سے 12کلو چرس اور 300 گرام آئس برآمد کی گئی۔ فیصل آباد کا رہائشی مُلزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جھامبرہ پل میانوالی کے قریب میانوالی کے رہائشی موٹر سائیکل سوار کے قبضے سے 3 کلو 300گرام چرس برآمد کی گئی۔ تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مذید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا نے 4 یورپی تنظیموں کو دہشتگرد قرار دے دیا

جنوبی افریقہ بھارت سے خوفزدہ ہوگیا؟ کپتان کے خلاف بمراہ کے شرمناک بیان پر خاموشی اختیار کرلی

سیاسی جج قومی قیادت کی تضحیک کرکے اپنی فیملیز کو یہ تماشا دکھاتے تھے، خواجہ آصف کی تنقید

ویب سمٹ میں چینی روبوٹ نے دھوم مچا دی

ابھی کچھ استعفے مزید بھی آئیں گے، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پیشگوئی کردی

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے