شاہین شاہ آفریدی کی ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں مکمل ہو گئیں۔ شاہین شاہ آفریدی 100 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے والے 19 ویں پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ فاسٹ بولر نے 26 ٹیسٹ میچز میں 100 ٹیسٹ وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا ہے۔ شاہین نے سری لنکا کے خلاف گال میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں نشان مدوشکا کو آؤٹ کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 100ویں وکٹ حاصل کی۔
شاہین آفریدی 100 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے والے 19 ویں پاکستانی ہیں، ان سے قبل وسیم اکرم، وقار یونس، عمران خان، دانش کنیریا، یاسر شاہ، عبدالقادر، ثقلین مشتاق، مشتاق احمد، شعیب اختر، سعید اجمل، سرفراز نواز، اقبال قاسم، عمرگل، فضل محمود، انتخاب عالم، محمد عامر، محمد آصف اور عبدالرازق نے ٹیسٹ میچز میں 100 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
The shiny #SLvPAK Test series trophy 🏆 ✨
Who will take this silverware home? 👀 pic.twitter.com/3uatXsmPle
— ICC (@ICC) July 15, 2023
پاکستان کے لیے ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں سابق کپتان وسیم اکرم نے حاصل کر رکھی ہیں۔ انہوں نے اپنے کیرئیر میں 104 میچ کھیل کر 414 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ شاہین آفریدی 100 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے والے 7ویں مشترکہ پاکستانی ہیں۔ مشتاق احمد اور عمران خان نے بھی 26 ٹیسٹ میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں۔ پاکستانی اسپنر یاسرشاہ تیز ترین 100 وکٹس کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں، انہوں نے محض 17 میچ کھیل کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی بی سی) نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کا ایک برس کا انتظار ختم ہوا، انہوں نے وہیں یہ سنگ میل عبور کیا جہاں وہ گزشتہ برس زخمی ہو ئے تھے۔
End of a one-year wait 🙌@iShaheenAfridi returns to the same venue where he was injured, to achieve a major milestone 💫#SLvPAK pic.twitter.com/eVwthcs48B
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 16, 2023
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک اور ٹوئیٹ میں بتایا کہ شاہین شاہ آفریدی نے پہلی ٹیسٹ وکٹ 2018 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں ٹام لیتھم کو ایل بی ڈبلیو کرکے حاصل کی تھی جبکہ 100ویں وکٹ سری لنکا کے نشان مدوشکا کو آؤٹ کرکے حاصل کی، ان کا کیچ سرفراز احمد نے پکڑا تھا۔
1️⃣st Test wicket: Tom Latham lbw in Abu Dhabi, 2018
1️⃣0️⃣0️⃣th Test wicket: Nishan Madushka c Sarfaraz Ahmed in Galle, 2023Congratulations @iShaheenAfridi on completing a 💯 of wickets 👏#SLvPAK pic.twitter.com/w2dlfmgnkv
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 16, 2023
سابق کپتان وقاریونس نے بھی ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی کی پذیرائی کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Big thumbs up 👍 Shaheena.. @iShaheenAfridi 💯 wkts in test cricket ♥️. Many more to come #PAKvSL pic.twitter.com/9dQPg6tVTl
— Waqar Younis (@waqyounis99) July 16, 2023