بلوچستان کی دوسری بڑی یونیورسٹی ’بیوٹمز‘ میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

پیر 17 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کی دوسری بڑی یونیورسٹی (بیوٹمز) میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، جامعہ میں 1 ارب 35 کروڑ سے زائد کی مالی بے ضابگیاں ہوئیں ہیں۔

آڈیٹر جنزل پاکستان کی مالی سال سال 2022-23 کی آڈت رپورٹ کے مطابق بلوچستان کی دوسری بڑی یونیورسٹی ( بیوٹمز) میں 1 ارب 35 کروڑ سے زائد کی مالی بے ضابطگیاں ہوئیں ہیں، یہ بے ضابطگیاں حکومت بلوچستان کی بیوٹمز یونیورسٹی کی تعمیری اور غیر تعمیری کاموں کے لیے جاری کردہ رقوم میں سے میں کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 1 ارب 22 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیاں یونیورسٹی میں ہونے والے تعمیراتی کام میں ہوئی ہیں جبکہ باقی بے ضابطگیاں یونیوسٹی ک مختلف ریسرچ پراجیکٹس کے لیے ملنے والی رقوم میں سے کی گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیوٹمز یونیورسٹی کو 2019 سے 2021 کے دوران مختلف ترقیاتی کاموں کی مد میں 1 اراب 22 کروڑ روپے سے ذائد رقم ادا کی گئی، ترقیاتی منصوبوں کے لیے کوئی قواعد و ضوابط کا خیال نہیں رکھا گیا، یونیورسٹی کو 8 کروڑ روپے سے ذائد رقم ترقیاتی منصوبوں کی تاخیر کے باعث ادا کی گئی۔

جامعہ کے مختلف ریسرج پروجیکٹ کے لیے 3 کروڑ روپے سے ذائد رقم مختص کی گئی،یونیورسٹی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث فنڈز مختص کرنے کے باوجود کوئی ریسرچ نہ ہوسکی۔

رپورٹ کے مطابق جامعہ کے مختلف ملازمین کو اضافی چارجز اور الاؤنسس کی مد میں 36 لاکھ روپے ادا کیے گئے، تمام بے ضابطگیاں یونیورسٹی انتظامیہ کے علم میں لائی گئی ہیں۔

آڈٹ رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ یونیورسٹی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کر کے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دل کے دورے کے خطرے میں کولیسٹرول کی سطح میں تبدیلی ٹرائی گلیسرائیڈز سے زیادہ اہم قرار

پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار؟

موبائل فون کا جھگڑا خاندان کو لے ڈوبا، نوجوان کو بچاتے والدین بھی پہاڑی سے گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘