24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے21کیس رپورٹ، قومی ادارہ صحت

جمعہ 10 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے21کیس رپورٹ ہوئے اور 10مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

قومی خبر رساں ایجنسی ( اے پی پی ) کے مطابق جمعہ کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران4ہزار526کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے21 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.46 فیصد رہی۔

مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ10 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ ملک بھر کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں سے فیصل آباد میں320 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیااور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح0.31فیصد رہی ،

 پشاور میں245ٹیسٹوں میں سے 3 ٹیسٹ مثبت آئے، وہاں پر شرح 1.22فیصد رہی جبکہ لاہور میں611 ٹیسٹوں میں سے9ٹیسٹ مثبت ا ٓئے اوروہاں پر مثبت کیسز کی شرح1.47 فیصد رہی ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسحاق ڈار کا ای سی او کی صدارت کے دوران علاقائی روابط اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے عزم کا اظہار

اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی تیاریاں مکمل، اسلام آباد اعلامیے کا مسودہ تیار

پنجاب میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والی پہلی موسمیاتی رصدگاہ کے قیام پر کام جاری

مریم نواز کا برداشت اور رواداری کے فروغ پر زور، پاکستان کو امن اور بھائی چارے کی مثال بنانے کا عزم

فلپائن اور آسٹریلیا کا دفاعی تعاون بڑھانے کا معاہدہ، مشترکہ فوجی سرگرمیوں کی راہ ہموار

ویڈیو

دیہات کا نمبرداری نظام اختیارات ملنے پر پاکستان کا رخ بدل سکتا ہے

کوئی پارٹی پنجاب میں کلین سویپ نہیں کر سکتی، جلد بڑی شخصیات اور الیکٹیبلز پیپلزپارٹی میں شامل ہوں گے، سعدیہ جاوید

اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا آغاز، رکن ممالک کے اہم وفود کی اسلام آباد آمد

کالم / تجزیہ

ڈیل ہو جائے گی؟

یمن کے حوثی اب مسلم امہ کے لیے ناسور بن چکے ہیں

فلسفہ وغیرہ !