فلموں کے مشہور اداکار جرمی رنر حادثے شدید زخمی

پیر 2 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہالی وڈ اسٹار جرمی رنر ایک حادثے میں سنگین حد تک زخمی ہوگئے مگر اب ان کی حالت مستحکم ہے۔

اداکار کے ایک ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ 51 سالہ اداکار امریکی شہر رینو میں اپنے گھر کے پاس برف ہٹاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔

ترجمان کے مطابق ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ وہ سنگین حد تک زخمی ہوئے مگر اب ان کی حالت بہتر ہے۔

ترجمان نے حادثے کی تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ اداکار کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔

امریکا میں شدید برفباری اور سردی کے نتیجے میں اب تک درجنوں افراد مختلف حادثات میں ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں پروازوں کو منسوخ کیا گیا۔

مقامی پولیس کے مطابق حادثے کی وجہ کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقاتی ٹیم کام کررہی ہے۔

جرمی رنر کو مارول یونیورس میں سپر ہیرو ہاک آئی کا کردار کو ادا کرنے کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔

اس سے ہٹ کر وہ آسکر ایوارڈ یافتہ فلم دی ہرٹ لاکر میں بھی کام کرچکے ہیں اور ان کے کام کو آسکر ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ مشن امپاسبل کی 2 فلموں میں بھی انہوں نے کام کیا۔

اس وقت وہ ایک ٹی وی سیریز میں کام کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی ایئربیس پر پاکستانی جے ایف 17 طیاروں کو نشانہ بنانے کی خبر فیک نیوز، دعویٰ بے بنیاد نکلا

سعودی عرب کے دفاع سے متعلق آئی ایس پی آر کا بیان پوری قوم کی ترجمانی ہے، تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

اے آئی یورپی معیشت کی پیداوار بڑھا سکتی ہے مگر معاشی عدم مساوات کا خطرہ بھی ہے، آئی ایم ایف

امریکی یونیورسٹی نے مولانا طارق جمیل کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا

کھانے کی سجاوٹ کے لیے چیونٹیاں استعمال کرنا مہنگا پڑگیا، ریسٹورنٹ مالک کو لاکھوں روپے جرمانہ

ویڈیو

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

سہیل آفریدی کا لاہور کا دورہ ناکام ترین رہا، جماعت اسلامی احتجاج کرنا چاہتی ہے تو آبنائے ہرمز یا باب المندب جائے، حنا پرویز بٹ

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں