’پاکستان دیوالیہ نہیں ہو رہا‘ چیف جسٹس عمر عطا بندیال

جمعہ 10 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پاکستان دیوالیہ نہیں ہورہا،ہر ایک کو ملک کے مفاد کیلئے اپنے آپ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

حکومت فارن کرنسی کی بیرون ملک سمگلنگ کو روکنے کیلئے اقدامات کرے۔۔سپریم کورٹ نے سپر ٹیکس کے تمام مقدمات یکجا کرکے اگلے ہفتے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے زیادہ آمدن پر سپر ٹیکس کے نفاذ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت ایف بی آر کے وکیل نے دلائل دیئے کہ سپر ٹیکس کیس میں لاہور ہائیکورٹ کا حتمی فیصلہ آگیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے حتمی فیصلے پر عملدرآمد 60 دن کے لیے معطل بھی کیا ہے۔کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے کہا ہائیکورٹ کا حتمی فیصلہ آنے کے بعد عبوری حکم کیخلاف ایف بی آر کی درخواستیں غیر مؤثر ہو چکی ہیں ۔

عدالت درخواستیں غیر مؤثر ہونے کے بعد 50 فیصد سپر ٹیکس کی ادائیگی کا حکم نہیں دے سکتی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا ایف بی آر سپر ٹیکس کیس میں اچھی نیت سے آیا ہے۔

معلوم ہے (ایک کمپنی کانام لیتے ہوئے ریمارکس دیے) وہ پہلے ہی کروڑوں روپے کا ٹیکس ادا کرتی ہے۔ اگلے ہفتے اس کیس کو مقرر کر دیتے ہیں۔ عدالت نے سماعت 16 فروری تک ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ اے آئی فعال صوبہ بنانے کا ہدف

بیلجیم، گھر کی مرمت کے دوران دیوار سے 2 ارب 89 کروڑ کا سونا نکل آیا، اصل وارث کون؟، نئی بحث شروع

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

طالبان قیادت کے بیانات پر پاکستان کا مؤقف، افغانستان میں دہشتگردی اور حکومتی طرزِ عمل پر سوالات

ویڈیو

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی