عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ، پاکستان کے حمزہ خان نے تاریخ ساز کامیابی حاصل کرلی

ہفتہ 22 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی کھلاڑی حمزہ خان نے عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کرلی ۔ 15سال بعد کسی پاکستانی کھلاڑی نے عالمی جونیئرزسکوائش چیمپئین شپ  کے فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

عالمی جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے حمزہ خان نے شاندار کامیابی حاصل کرلی۔

          پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والے محمد حمزہ خان میلبورن، آسٹریلیا میں کھیلی جانے والی عالمی جونئیر چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

حمزہ خان

حمزہ خان  نےکوارٹر فا ئنل میں ملائشین حریف جوئی چوان کو شکست دینے کے بعد سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی جبکہ سیمی فائنل میں حمزہ خان کا مقابلہ فرنچ حریف میل وِل شانی ایمانکیو سے ہوا۔

حمزہ خان نے سیمی فائنل میں اپنے حریف کو واضح مارجن سے شکست دے کرعالمی جونیئرسکوائش کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔

واضح رہے کہ حمزہ خان قومی سطح پر آرمی کی نمائندگی کرتے ہوئے متعدد ٹائیٹلز اپنے نام کر چکے ہیں۔

حمزہ خان اِس وقت جونیئر عالمی رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

توقع کی جا رہی ہے کہ نوجوان کھلاڑی فائنل میں بھی شاندار کامیابی حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی