عائلی مقدمات: ہائیکورٹ سائلین کو اپیل کا حق نہیں دے سکتا، سپریم کورٹ

ہفتہ 22 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے گھریلو تنازع سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ جسٹس عائشہ ملک نے چھ صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا۔

تفصیلی فیصلے میں فاضل عدالت نے قرار دیا کہ آئینی عدالتیں فیملی کیسز کے حقائق کا جائزہ نہیں لے سکتیں۔ اپیل کا حق دینے یا نہ دینے کا اختیار صرف پارلیمنٹ کو حاصل ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ دوسری اپیل کا حق دستیاب نہ ہو تو متعلقہ فورم کا فیصلہ حتمی تصور ہوگا۔ نیز یہ کہ ہائیکورٹ کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ سائلین کو دوسری اپیل کا حق دے۔

c.p._1418_2023 by A. Khaliq Butt on Scribd

جسٹس عائشہ ملک نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ فیملی کیسز میں حقائق کا جائزہ لینے کے لیے ہائیکورٹ کو دوسری اپیل کا حق نہ دینے کا مقصد قانونی تنازعات کو جلد حل کرنا ہے۔ اگر ہائیکورٹس فیملی کیسز میں حقائق کا جائزہ لینا شروع کر دیں تو اس سے مقدمات کا سیلاب آئے گا۔

عدالت نے قرار دیا کہ عدالتوں کو یہ اختیار نہیں دیا جاسکتا کہ وہ غیر ضروری طور پر قانونی عمل کا غلط استعمال کریں۔ جب ٹرائل کورٹس اور اپیلٹ کورٹ حقائق کا تعین کر دیں تو آئینی عدالتوں کو مداخلت سے گریز کرنا چاہیے۔

جسٹس عائشہ ملک قرار دیا کہ ٹرائل کورٹس اور اپیلٹ کورٹس کو حقائق کا جائزہ لینے کا اختیار دینے کا مقصد غیر ضروری مقدمہ بازی کی روک تھام ہے۔

انہوں نے تفصیلی فیصلے میں لکھا کہ کوہاٹ کی فیملی کورٹ نے میاں بیوی کے تنازع پر بیوی کے حق میں فیصلہ سنایا تھا، ڈسٹرکٹ کورٹ کوہاٹ نے فیملی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا، پشاور ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہ لینے پر ماتحت عدالتوں کے فیصلے کالعدم قرار دیے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گلگت بلتستان: بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث قراقرم ہائی وے کئی مقامات پر بند

سپریم کورٹ: جڑانوالہ چرچ حملہ اور توہین مذہب کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

سپریم کورٹ: پرویز الہیٰ، راسخ الہیٰ اور محمد خان بھٹی کی ضمانت منسوخی کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

ایران کے حملوں میں 150 کے قریب امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کا انکشاف

ٹی20 ورلڈ کپ فائنل میں دھونی اور روہت موجود، مگر ویرات کوہلی کیوں غائب رہے؟

ویڈیو

حکومت نوجوانوں کے لیے کیا کررہی ہے؟ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن روبینہ اعوان کا خصوصی انٹرویو

پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے بعد پرانی بائیکوں کو الیکٹرک بنانے کا رجحان بڑھ گیا

کیا ہر بہترین دوست واقعی زندگی بھر کا ساتھی ہوتا ہے؟

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے