آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری: پی ٹی آئی کا پارٹی سینیٹرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ہفتہ 29 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ سے منظور ہونے والے آرمی ایکٹ ترمیمی بل میں پارٹی سینیٹرز کے کردار کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقاتی کمیشن قائم کردیا ہے۔

سینیٹر شبلی فراز پر مشتمل ایک رکنی کمیشن سینیٹ میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری کے وقت پارٹی سینیٹرز کے کردار کا جائزہ لے گا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کور کمیٹی اجلاس کے دوران سینیٹر شبلی فراز کو بلاتاخیر تحقیقات مکمل کر کے سفارشات پیش کرنے کی ہدایات کی ہیں۔

شبلی فراز کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں پارٹی پالیسی سے انحراف کے مرتکب سینیٹرز کے خلاف تادیبی کارروائی کو آگے بڑھایا جائیگا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سینیٹرز کی جانب سے آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے وقت مخالفت یا حمایت نہیں کی گئی تھی۔

سینیٹ میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے موقع پر درجن کے قریب سینیٹرز موجود تھے۔

تحریک انصاف کی سینیٹر ثانیہ نشتر نے کارروائی کے دوران بل پیش کرنے کے طریقہ کار پر اعتراض اٹھایا تھا تاہم بل کی مخالفت کسی سینیٹر کی جانب سے نہیں کی گئی اور بل منظور کرلیا گیا۔

نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر پی ٹی آئی کے ایک سینیٹر نے بتایا کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل پیشگی اطلاع کے بغیر ایجنڈے پر رکھا گیا جب کہ اس ضمن میں پارٹی کی کوئی واضح پالیسی بھی وضع نہیں کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

گورنر ہاؤس کے راستے بند، جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنے کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فیصل ممتاز راٹھور کو ٹیلیفون، الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، آزاد کشمیر میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر مشاورت

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں