سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
پیر کے روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جو سپریم کورٹ نے سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔
عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے جسٹس یحیٰی آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے، جسٹس مظاہر اکبر نقوی اور جسٹس مسرت ہلالی بینچ میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ دنوں توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواستیں خارج کرتے ہوئے توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار دیا تھا۔
عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو کاروائی سے نہیں روکا، حکم امتناع نہ دینے سے ٹرائل کورٹ میں سماعت مکمل ہو جائے گی، ٹرائل مکمل ہونے کے بعد ہائیکورٹ میں اپیلیں غیر مؤثر ہو جائیں گی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کو حکم امتناع منظور یا مسترد کا آرڈر کرنا چاہیے تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کیخلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کی جائے اور ٹرائل کورٹ کو کارروائی آگے بڑھانے سے روکا جائے۔