پاکستانی ٹک ٹاک صارفین کے لیے پہلا تخلیق کار ایوارڈ

پیر 2 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹک ٹاک دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں سے ایک ہے اور پاکستانی صارفین اس میں بہت تیزی سے اپنی جگہ بنارہے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ٹک ٹاک کی جانب سے پاکستانی صارفین کے لیے لاہور میں ائیر آن ٹک ٹاک کے نام سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب میں ٹک ٹاک میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی تخلیق کاروں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

ایونٹ کے دوران ٹک ٹاک کی جانب سے انٹرٹینمنٹ، لائف اسٹائل اور اسپورٹس سمیت 11 کیٹگریز میں صارفین کو ایوارڈز دیے گئے۔

اس حوالے سے ٹک ٹاک کے ریجنل جنرل منیجربرائے مشرق وسطی، ترکیہ، افریقا، پاکستان اور جنوبی ایشیا طارق عبد اللہ نے کہا کہ ‘جدید آئیڈیاز شیئر کرنے سے لے کر، اپنے جنون کو کامیاب کیرئیر میں تبدیل کرنے تک، ہماری کمیونٹی کے ارکان نے زبردست تخلیقی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے’۔

کمپنی کے مطابق ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں کے لیے دعوت ہے کہ وہ بھی 2022 کے دوران جو کچھ کیا اسے سوشل میڈیا ایپ میں دکھائیں، کیونکہ یہ سال حقیقتاً #ForYou ہے اور ان کے پسندیدہ لمحات #YearOnTikTok سے یادگار بن رہے ہیں۔

ایوارڈز جیتنے والے کامیاب تخلیق کار:

ٹاپ ٹیکنالوجی تخلیق کار طلحہ ملک (talha_reviews)

ٹاپ ہیلتھ تخلیق کار دانیال احمد(danial.ahmed8)

سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تعلیمی ویڈیو سید عون (syedaun14)

ٹاپ فوڈ تخلیق کار شیف رضوان چودھری (babafoodsrrc)

ٹاپ بیوٹی تخلیق کار حمنا زاہد (samosiiii)

ٹاپ ٹریول تخلیق کار اسکردو ویلی (skarduvalley)

ٹاپ گیمر شہزادہ شہاب (drtabzzyt)

ٹاپ اسپورٹس تخلیق کار منیب الرحمن (s3baller)

ٹاپ انٹرٹینر فضا منیب (Fizzamuneeb1)

پیپلز چوائس ایوارڈ ذوالقرنین سکند ر (Zulqarnain)

ٹاپ تخلیق کار 2022 زنیرہ ماہی (zunaira.mahi)

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حماس کا غزہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کے لیے آمادگی کا اعلان

بیرون ملک جانے کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلا سود قرض، حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

سینیئر اداکارہ روبینہ اشرف کا خواتین کے شوہر اور سسرالیوں کے لیے اہم پیغام

دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر