آئندہ24 گھنٹوں میں  ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

بدھ 2 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، کشمیر، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے، تاہم شمال مشرقی/ بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور خضدار میں چند مقا مات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش گوجرانوالہ میں 21، مری 15، سیالکوٹ (شہر) 4، لاہور (سٹی) ایک، کاکول 21، کالام ایک، کوٹلی 10، راولاکوٹ 2 اور خضدار میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

بدھ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق دالبندین اور نوکنڈی میں درجہ حرارت46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’آم کے درخت نے بچا لیا‘، نیپال میں قیامت خیز سیلاب کے بیچ 24 سالہ مزدور کی معجزانہ زندگی

پیزا بنائے گا روبوٹ یا انسان؟ مہنگے تجربات کے بعد مشینی پیزا کا مستقبل سوالیہ نشان بن گیا

’آپریشن کردیا، پھر کہا خاتون حاملہ ہی نہیں تھیں‘، کراچی کے اسپتال میں بچے کے غائب ہونے کا عجیب واقعہ

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، اہم ہدایت نامہ جاری

لداخ میں احتجاج روکنے کے لیے بھارت کی بڑی فوجی پیش قدمی، پیرا ملٹری فورسز کی 12 کمپنیاں تعینات

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ