بین الاقوامی سیاحت پر نکلا پرتگالی سیاح ’ نونو کاسٹینرا ‘ بلوچستان میں کیسے ہلاک ہوا؟

جمعہ 4 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چند ماہ قبل یورپ کے ملک پرتگال سے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ روانہ ہونے والا سیاح نونو کاسٹینرا جمعرات کو ایرانی سرحد سے بلوچستان کے ضلع چاغی میں داخل ہوا جہاں چاغی سے کوئٹہ جاتے ہوئے یک مچھ تالو کے مقام پر نونو کاسٹینرا کی ہیوی بائیک سامنے سے آنے والی ایرانی ساختہ زمباد گاڑی سے ٹکرا گئی

حادثے کے نتیجے میں پرتگالی سیاح زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے فوری طور پر چاغی کے ضلعی ہیڈ کوارٹر دالبندین کے سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

سیاح نونو کاسٹینرا جمعرات کو ایرانی سرحد سے منسلک علاقے تفتان کے راستے اپنے 2 ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان میں داخل ہوا تھا۔

 

 ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ کے مطابق 28 سالہ سیاح نونو کاسٹینرا جمعرات کو ایرانی سرحد سے منسلک علاقے تفتان کے راستے اپنے 2 ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان میں داخل ہوا، اس موقع پر سرحد کی انتطامیہ نے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا جس پر سیاحوں کو سیکیورٹی فراہم کی گئی۔

چاغی سے کوئٹہ جاتے ہوئے پرتگالی سیاح کی موٹر سائیکل  ایرانی ساختہ زمباد گاڑی سے ٹکرا گئی جس  کی وجہ سے پریگالی سیاح ہلاک ہوا۔

واقعہ کے بعد سیاح کی میت کو سرکاری ایمبولنس میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ روانہ کردیا گیا جہاں سول ہسپتال میں ان کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔ جب کہ حادثے سے متعلق پرتگال کے سفارت خانے کو خط بھی لکھا جا رہا ہے۔

 28 سالہ نونو میگائل کاسٹینرا  50 سے زائد ممالک میں اپنی موٹر بائیک پر سفر کر چکا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرکے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکل پر سفر کرنے والے سیاحوں کو لیویز کی گاڑی سے آگے تھے، تاہم یہ رویہ سڑک پر موٹر سائیکل سوار غلط لائن میں بائیک چلا رہا تھا جس کی وجہ سے حادثہ رونما ہوا۔

 28 سالہ نونو میگائل کاسٹینرا  50 سے زائد ممالک میں اپنی موٹر بائیک پر سفر کر چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبی تنازع: بنگلہ دیش کا مسئلے کے حل کے لیے تمام ممکنہ آپشنز استعمال کرنے کا اعلان

اسلام قبول کرنے والی لڑکی کو دارالامان بھیجنے کا حکم، آئینی عدالت میں اہم ریمارکس

بہاولپور پلازہ تنازع کیس: وکیل کی فیس واپسی اور ’ڈن بیسز ریلیف‘ پر اہم عدالتی فیصلہ

پشاور: امریکی قونصل خانہ کی بندش، اب سفارتی امور کہاں انجام دیے جائیں گے؟

27ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ: سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت ہم پلہ قرار

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی