ناپسندیدہ پیغامات سے چھٹکارا، انسٹاگرام کا نیا فیچر متعارف

جمعہ 4 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسٹاگرام نے نیا فیچر متعارف کروایا ہے جو صارفین کی میسج پرائیوسی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ جس کی مدد سے انسٹاگرام صارفین ناپسندیدہ پیغامات سے چھٹکارا پا سکیں گے۔ اب ناپسندیدہ تصاویر، ویڈیوز یا پیغامات موصول نہیں ہوں گے اور نہ ہی کوئی اجنبی شخص بار بار میسج کر سکے گا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق انسٹا گرام کے نئے فیچر کی جون 2023 میں ٹیسٹنگ کے بعد فیچر کو عام صارفین کے لیے متعارف کروا دیا گیا ہے۔ اس سے قبل آپ جن اکاؤنٹس کو فالو نہیں کرتے انہیں لاتعداد پیغامات بھیج سکتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔

انسٹاگرام پر بعض اوقات ایسے اکاؤنٹس سے پیغامات موصول ہو رہے ہوتے تھے جنہیں آپ فالو نہیں کرتے، ان میں سے کچھ صارفین ناپسندیدہ پیغامات بھیج کر ہراساں کرنے کی بھی کوشش کرتے ہیں۔ آخر کار ان پیغامات کو روکنے کے لیے اس صارف کے اکاؤنٹ کو بلاک کرنا پڑتا تھا۔

ایسے پیغامات کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے اکاؤنٹ کو رپورٹ یا بلاک کر دیا جاتا تھا، تاہم اب انسٹاگرام کے میسج سیکیورٹی فیچر میں مزید بہتری کر دی گئی ہے۔ اب آپ ایسے اکاؤنٹس کے پیغامات کو کنٹرول کر سکتے ہیں جنہیں آپ فالو نہیں کرتے۔

اس نئے فیچر کے تحت جو لوگ انسٹاگرام پر ان لوگوں کو ڈائریکٹ میسج (DM) بھیجنا چاہتے ہیں جنہیں وہ فالو نہیں کرتے انہیں اب 2 نئی پالیسیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پہلی یہ کہ جنہیں آپ فالو نہیں کرتے انہیں متعدد میسجز بھیجنےکے بجائے آپ انہیں صرف ایک میسج بھیج سکیں گے، مزید میسجز صرف اس صورت میں بھیجے جا سکیں گے جب وہ صارف چیٹ کی درخواست قبول کرے گا۔ یعنی جس صارف کو آپ مزید پیغام بھیجنا چاہتے ہیں انہیں چیٹ باکس کی درخواست کو accept کرنا ہوگا۔

دوسری یہ ہے کہ جنہیں آپ فالو نہیں کرتے انہیں آپ صرف ٹیکسٹ میسج بھیج سکتے ہیں، تصاویر، ویڈیوز یا وائس نوٹ صرف اس صورت میں بھیج سکتے ہیں جب وہ صارف آپ کے چیٹ باکس کی درخواست کو قبول کرے گا۔ انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ ان نئی پالیسیوں کے ساتھ لوگوں کو ان صارفین کی جانب سے ناپسندیدہ تصاویر، ویڈیوز یا پیغامات موصول نہیں ہوں گے جنہیں وہ فالو نہیں کرتے اور نہ ہی کوئی اجنبی شخص انہیں بار بار میسج کرسکیں گے۔

انسٹاگرام کی جانب سے کہا گیا کہ نیا فیچر خاص طور پر خواتین کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا کیونکہ انہیں اکثر فحش پیغامات کے ذریعے ہراساں کیا جاتا ہے۔ کسی اکاؤنٹ کا بلاک کرنے کا فیچر بھی موجود رہے گا۔ اگر آپ کسی کو بلاک کرنا چاہتے ہیں تو آپ اس فیچر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی تجاوزات کیس، وفاقی آئینی عدالت نے سعید غنی کے خلاف توہین عدالت درخواست سمیت سماعت مقرر کر دی

پیداواری صلاحیت کے باوجود پاکستان میں بجلی کی شدید کمی برقرار

دن میں زیادہ اور بار بار سونا صحت کے لیے نقصان دہ، موت کی جانب پیشقدمی قرار

پی ایس ایل میچ کے دوران عامر سہیل کے کراچی سے متعلق ریمارکس پر ہنگامہ، سوشل میڈیا پر سخت تنقید

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر خدشات

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار