اعداد و شمار پہلے سے طے تھے، زبانی کلامی مردم شماری کی گئی، حافظ نعیم الرحمان

اتوار 6 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ مردم شماری زبانی کلامی کی گئی ہے، اعداد و شمار پہلے سے طے شدہ تھے، کراچی کی آبادی 2 کروڑ 3 لاکھ بتائی گئی ہے جبکہ 38 ہزار ہائی رائز بلڈنگز اور کئی آبادیوں میں لوگوں کو گنا ہی نہیں گیا۔

کراچی کے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم اور پی ڈی ایم نے کراچی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے، مردم شماری قانونی اصولوں کے مطابق نہیں ہوئی، اسلام آباد کے بیورو آف اسٹیٹکس نے بھی بتایا ہے کہ کئی علاقے، آبادیاں اور ہائی رائز بلڈنگز میں لوگوں کو گنا ہی نہیں گیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ مردم شماری تو دور کی بات خانہ شماری بھی نہیں کی گئی، کراچی کے لوگوں کے ساتھ ہمیشہ یہی سلوک کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نےا حتجاج کیا اس پورے عمل میں ایک مہینے کی توسیع کر دی گئی لیکن نتیجہ کیا نکلا صرف 22 لاکھ مزید لوگ شامل کر دیے گئے۔

انکا کہنا تھاکہ مردم شماری کے شروع میں ہے اعتراض سامنے آگیا تھا، مردم شماری قانونی اصولوں کے تحت نہیں کی گئی بس اعداد و شمار پہلے سے طے تھے۔

انہوں نے کہاکہ کراچی میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ ملازمت کے لیے اندرون سندھ ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے آتے ہیں، انکا عارضی پتا کراچی کا ہی ہوتا ہے ان لوگوں کو بھی مردم شماری کے اصولوں کے مطابق یہاں شمار کرنا چاہیے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟