پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے ذمہ دار عمران خان خود ہیں، پرویز خٹک

اتوار 6 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے نئی مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیوں کی طرف بات جائے گی اور الیکشن آگے جائیں گے جس کا ہمیں فائدہ ہو گا۔ اور میں چاہتا بھی یہی ہوں کیوں کہ ہماری پارٹی ابھی نئی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے کے ذمہ دار عمران خان خود ہیں، ہمارے جو لوگ ناراض تھے وہ موقع کی تلاش میں تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں 4 بار انتخابات کرانے کا موقع ملا مگر عمران خان کسی کی بات مانتے ہی نہیں تھے۔ میں 9 مئی کے بعد 20 روز تک چھپا رہا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ 9 مئی کے واقعات کے پیچھے یہ سوچ تھی کہ فوج گولیاں چلائے گی جس کے بعد ادارے کو بدنام کر کے اپنے مقاصد حاصل کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں جب وزیر دفاع بھی تھا تو عمران خان مجھے پوچھ کر کوئی فیصلہ نہیں کرتے تھے۔ مجھے سائیڈ لائن کیا گیا تھا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان کسی کو بھی اپنے مقابلے میں نہیں آنے دیتے، مجھے دوسری بار وزیراعلیٰ نہ بنانے کی بھی یہی وجہ تھی۔ اُن کو ایسا وزیراعلیٰ چاہیے تھا جو خود کوئی فیصلہ نہ کر سکے اور کٹھ پتلی ہو۔

سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران خان نے اعظم خان کو بتایا تھا کہ پرویز خٹک کی کوئی بات نہیں ماننی، میرا اعظم خان سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں تھا۔

سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز نے کہا کہ عمران خان جھوٹ کو بھی سچ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ان کے پاس ملک کی بہتری کا کوئی منصوبہ ہی نہیں تھا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سچ کہہ دو تو برا لگتا تھا، بتایا جائے تحریک انصاف کی حکومت نے ساڑھے تین سال میں کیا کام کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم 19 اگست سے جلسوں کا آغاز کر رہے ہیں، عمران خان غرور نہ کریں کہ کسی کے جانے سے فرق نہیں پڑتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پشاور: پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنے والے افغان 4 شہری ہلاک

فلسطینی قیدیوں پر تشدد کی ویڈیو کیوں لیک کی؟ اسرائیل نے فوجی افسر کو مستعفی ہونے پر مجبور کردیا

نومبر 2025: سعودی عرب میں ثقافت، سیاحت، معیشت اور کھیلوں کی سرگرمیوں کا غیر معمولی مہینہ

اسرائیل نے 30 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کردیں، غزہ پر بمباری سے مزید شہادتیں

افغانستان کا معاملہ پیچیدہ، پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان

ویڈیو

ای چالان یورپ جیسا اور سڑکیں کھنڈر، کراچی کے شہریوں کی تنقید

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟