نگراں وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی کا دورہ تاشقند، کاٹن فیلڈز اور فیکٹری کا دورہ

پیر 7 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیراعلٰی پنجاب محسن نقوی اپنے وفد کے ہمراہ تاشقند کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے جدید کاٹن فیکٹری اور کاٹن فیلڈز کا دورہ کیا ہے، محسن نقوی نے کاٹن فیکٹری میں جدید مشینری کا معائنہ کیا اور کاٹن کی پراسیسنگ کاجائزہ لیا۔

وزیراعلٰی محسن نقوی نے کاٹن فیکٹری میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا مشاہدہ کرتے ہوئے جدید مشینری کے استعمال کے اقدام کوسراہا اور جدت سے لیس ٹیکنالوجی کی افادیت کے بارے میں ازبک حکام نے ان کو بریفنگ بھی دی۔

نگراں وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی نے کہاکہ کوشش کریں گے اس طرح کی جدید کاٹن فیکٹریاں پنجاب میں بھی لگائی جائیں، اس ضمن میں ازبک حکومت کے ساتھ اشتراک کار بڑھایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی اور وفد نے کپاس کے کھیتوں کا بھی معائنہ کیا اور بہترین کپاس کی فصل پر ازبک کے زرعی ماہرین کی کاوشوں کی تعریف کی۔

انہوں نے کہاکہ کپاس کی زیادہ پیداوار کے حصول کے لیے ازبکستان کی مہارت اور تجربے سے استفادہ کیا جائے گا، ازبکستان پنجاب کی زراعت کو فائدہ پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ دورہ زرعی شعبہ میں تعاون کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

ازبک حکام نے محسن نقوی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ازبکستان خطے میں کپاس پیدا کرنے والے سرفہرست ممالک میں سے ایک ہے اور ازبکستان میں کپاس کی فی ایکڑ اوسط پیداوار 700 سے 1800 کلوگرام ہے۔ ازبکستان کے موسمی حالات پنجاب کے موسمی حالات سے مطابقت بھی رکھتے ہیں۔

وزیر اعلٰی محسن نقوی کے ہمراہ ان کے وفد میں صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، عامر میر، چیف سیکرٹری پنجاب، میجر جنرل شاہد، سیکرٹری زراعت پنجاب، اپٹما کے مرکزی رہنماء گوہر اعجاز، فواد مختار، شاہدستار، نصیر اللہ  بھی موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی