ایشیا کپ 2023ء، ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہو گی

جمعہ 11 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ 2023ء کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہو جائے گی، پہلے مرحلے میں پاکستان میں کھیلے جانے والے مقابلوں کے ٹکٹ فروخت ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورد (پی سی بی) کے مطابق آئی سی سی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پاکستان میں کھیلے جانے والے میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت کل (بروز ہفتہ ) شروع ہوگی، یہ ٹکٹ پی سی بی کی قائم کردہ ویب سائٹ (pcb.bookme.pk) پر دستیاب ہوں گے۔

پی سی بی کے مطابق ایشیا کپ 2023ء کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں اس سوچ کے تحت مناسب رکھی گئی ہیں کہ پاکستان 15 سال بعد اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کررہا ہے، اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ پاکستانی شائقین آسانی سے قومی اور ایشیائی اسٹارز کو قریب سے دیکھ سکیں۔

ایشیا کپ 2023ء کے پہلے مرحلے میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور قذافی اسٹیڈیم لاہور کے وی آئی پی اور پریمئم انکلوژرز کے ٹکٹوں کی قیمتیں سامنے لائی جائیں گی۔76 ویں یوم آزادی(14 اگست) کے موقع پر فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژرز کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا، یہ تمام اعلانات پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے ہوں گے۔

ایشیا کپ کے سری لنکا مرحلے کے ٹکٹوں کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی، ملتان اور لاہور کے ہاسپٹلیٹی باکسز بھی فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے، شائقین ٹکٹوں کی خریداری کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹر کے فون نمبر (111227777) پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp