بشریٰ بی بی کی ڈائری کہاں سے آ گئی؟، جعلی خبر پھیلانے والوں پر مقدمہ کریں گے، پی ٹی آئی

جمعہ 11 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی لیگل ٹیم نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ کی مبینہ ڈائری کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا ہاؤسز سمیت جس نے بھی یہ خبر چلائی ہے اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کے وکیل انتظار حسین پنجوتھا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’لیگل ٹیم کی طرف سے یا زمان پارک کی طرف سے کسی ڈائری کی گمشدگی رپورٹ ہی نہیں کی گئی تو یہ ڈائری کہاں سے آگئی‘۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم تفصیلات حاصل کر رہے ہیں اور تمام ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے ، یہ خبر جس جس نے چلائی ہے ان تمام میڈیا ہاؤسسز کے خلاف بھی کارروائی کریں گے اور نوٹس جاری کریں گے۔

واضح رہے کہ جمعہ کو ایک مبینہ ڈائری منظر عام پر آئی ہے جس کے بارے میں ذرائع ابلاغ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ڈائری پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ذاتی ڈائری ہے جس کے کچھ صحفے لیک ہوگئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘